اسرائیل کےغزہ پر تازہ فضائی حملوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ امدادی کارکُنان کا کہنا ہے کہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے، اِن میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 13 افراد بھی شامل ہیں جس میں ایک عبادت گاہ اور ایک خیراتی طبی مرکز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق ان حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے زیادہ تر شہادتیں جنوبی شہر خان یونس میں ہوئی ہیں، محمود باسل کا مزید کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے خان یونس سے 56 لاشیں، شمالی غزہ کے بیت لاہیا سے چار اور وسطی غزہ کے دیر البلاح سے دو لاشیں نکالی ہیں مزید شہادتوں سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں خواتین، بچے اور ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے، شہیدہونے والے میں 13 افراد پر مشتمل خان یونس کا سمور خاندان بھی شامل ہے۔
گذشتہ رات غزہ کی پٹی میں ہوئے حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی بہت سی تصاویر میڈیا اداروں کو موصول ہوئی ہیں، ہسپتال ذرائع اور طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایک ہی روز میں اسرائیل کی جانب سے دو ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، منگل کے روز خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے یورپین ہسپتال پر ایک ہی وقت میں چھ بم گرائے جس کے نتیجے میں وہاں 28 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، گذشتہ رات ہوئے حملے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں بچ جانے والی اشیا تلاش کر رہے ہیں۔
بدھ, جولائی 2, 2025
رجحان ساز
- ایرانی ہیکرز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد اہم ساتھیوں کی ای میلز فروخت کرنیکا اعلان کردیا
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟