Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, فروری 20, 2026
    رجحان ساز
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»انڈیا خلاف پاکستان پراکسی وار میں ملوث ہوا تو فوجی امداد بند کردی جائے امریکی سینیٹ میں بل پیش
    تازہ ترین

    انڈیا خلاف پاکستان پراکسی وار میں ملوث ہوا تو فوجی امداد بند کردی جائے امریکی سینیٹ میں بل پیش

    پاکستان مخالف بل میں سفارش کی گئی ہے کہ ہندوستان کو روسی آلات کی خریداری کے لئے امریکی پابندیوں سے خصوصی استثنیٰ دی جائے
    shoaib87جولائی 27, 2024Updated:جولائی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکہ کے با اثر سینیٹر مارکو روبیو  نے امریکی سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے، جس میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لئے انڈیا کی مدد کرنے پر زور دیا گیا ہے، یو ایس انڈیا ڈیفنس کوآپریشن ایکٹ کے نام سے پیش کیا گیا اس مجوزہ بل میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے انڈیا کے خلاف دہشت گردی اور پراکسی گروپس سمیت جارحانہ طاقت کے استعمال کے بارے میں کانگریس کو رپورٹ پیش کرے، مجوزہ بل انڈیا کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پرزور حمایت کرتا ہے اور امریکی انتظامیہ پر انڈیا کے ساتھ ایسا سلوک رکھنے، جیسا وہ جاپان، اسرائیل، جنوبی کوریا اور نیٹو ممبران جیسے امریکی اتحادیوں کی حیثیت رکھتا ہو پر زور دیتا ہے، امریکی سینیٹ میں ایک رپبلیکن رکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں سفارش کی گئی ہے کہ اگر پاکستان انڈیا کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث پایا جاتا ہے تو امریکہ اس کی عسکری امداد بند کر دے، اگرچہ موجودہ کانگریس جو اس سال اپنا سیشن ختم کر رہی ہے اس بل کے آگے بڑھنے کا امکان نہیں ہے لیکن انڈیا، امریکہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے دو طرفہ حمایت کے پیش نظر اسے آئندہ منتخب ہونے والی کانگریس میں دوبارہ پیش کئے جانے کا امکان موجود ہے، انڈیا کو امریکہ کے قریبی اتحادیوں اور نیٹو کے ارکان کے لئے خاص طور پر مخصوص جدید ہتھیاروں کی فراہمی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور خطے میں انڈین جارحیت کا جواب دینے کی اس کی صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے، اس بل میں تجویز کیا گیا ہے امن اور استحکام کے مفاد میں ہے اور انڈیا کے پاس خطرات کو روکنے کے لئے درکار صلاحیتیں موجود ہیں، اس بل میں سیکرٹری آف سٹیٹ کو یہ اختیار دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے اور دو سال کیلئے انڈیا کو اضافی دفاعی سامان کی فراہمی کیلئے ایک یادداشت پر دستخط کرے۔

    ریپبلیکن سینیٹر مارکو روبیو کی جانب سے جمع کرائے گئے بل میں امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے انڈیا کے خلاف دہشت گردی اور پراکسی گروپوں کی حمایت سمیت کسی بھی جارحانہ طاقت کے استعمال کے بارے میں رپورٹ طلب کی جائے، بل کے متن کے مطابق کمیونسٹ چین سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکہ کو انڈیا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سینیٹر روبیو کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ انڈیا کو علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے امریکہ کو اس کی مدد کیلئے پالیسی مرتب کرنی چاہیے، بل میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ انڈیا کو روسی آلات کی خریداری کے لئے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دی جائے، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رپبلکن سینیٹر مارکو روبیو جو 2011 سے اپنی نشست پر فائز ہیں، نے یہ بل جمعے کو پیش کیا، جسے بعد ازاں سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بھیج دیا گیا ہے، اگر اس قانون کو نافذ کیا جاتا ہے تو پاکستان کے لیے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب اسلام آباد اور واشنگٹن اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، بل کا استدلال ہے کہ چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور انڈیا کی شراکت داری بہت ضروری ہے اور یہ نئی دہلی کے ساتھ واشنگٹن کے اسٹریٹیجک سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے، انڈیا اور امریکہ کے مابین گذشتہ برس جون میں دفاعی صنعت میں تعاون کے ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کیونکہ انڈیا چین کے ساتھ تناؤ کے پیش نظر ہتھیاروں کے اپنے اہم سپلائر روس پر سے انحصار کو کم کرنا چاہتا ہے، دوسری جانب جوہری توانائی کے حامل پڑوسی ممالک پاکستان اور انڈیا کے درمیان بھی وقتا فوقتاً لفظی کشیدگی اور تناؤ کی صورت حال سامنے آتی رہتی ہے، یہ عجیب اتفاق ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل پیش ہونے سے ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی اور پراکسی وار  کے ذریعے اپنی اہمیت برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    امریکہ پاکستان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبجلی کی قیمت میں اضافہ اور بے جا ٹیکسوں کو ختم نہیں کیا تو دھرنا ڈی چوک پہنچ جائے گا،نعیم الرحمٰن
    Next Article شامی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر راکٹ حملہ 12 فوجی ہلاک اسرائیل نے حزب اللہ پر الزام عائد کردیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 18, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    تحریر: محمد رضا سید بنگلہ دیش ایک بار پھر تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا…

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1245505
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.