اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز اپنا سب سے بڑا معاہدہ کھو بیٹھی ہے جسکی مالیت 2 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، برطانیہ نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ معاہدہ فلسطین کے حامیوں کے مسلسل دباؤ اور احتجاج کے باعث منسوخ کیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے تیار کردہ ہتھیاروں کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا، جس سے دباؤ بڑھا اور بالآخر برطانیہ کو مجبوراً یہ معاہدہ ختم کرنا پڑا، برطانیہ کی وزارت دفاع کے واچ کیپر ڈرون پراجیکٹ کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد جو اس کی ذیلی کمپنی یو اے وی ٹیکٹیکل سسٹمز کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات کے کچھ لائسنس بھی معطل کیے، یہ فیصلہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ممکنہ خلاف ورزیوں کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، برطانوی وزیر خارجہ نے اسلحے کے استعمال کو اسرائیل، فلسطین تنازع میں انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے تناظر میں خطرناک قرار دیا اسرائیل کی سب سے بڑی ہتھیار بنانے والی کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے اپنے پارٹنر تھیلس کے ساتھ مل کر واچ کیپر پروگرام پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ کام کیا ہے، یہ ڈیزائن ایلبٹ سسٹمز 450 ڈرون پر مبنی ہے، جسے فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، فلسطین ایکشن کے ترجمان نے کہا کہ ایلبٹ کا اپنا سب سے بڑا معاہدہ کھونا اس ملک میں اسرائیلی ہتھیار بنانے والی کمپنی کی موجودگی کے خاتمے کی علامت ہے، سینکڑوں کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی براہ راست کارروائی نے ایلبٹ سسٹمز کے کاموں میں مسلسل خلل ڈالا، جس کی وجہ سے پیداوار میں نمایاں تاخیر کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اس بندش نے برطانیہ میں تیسری سائٹ کو نشان زد کیا جس نے ایلبٹ کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایلبٹ نے براہ راست کارروائی کی وجہ سے وزارت دفاع کے معاہدوں منسوخ کرنا پڑا، واضح رہے کہ ایلبٹ سسٹمز ایک اسرائیلی ایرو اسپیس، جنگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو وسیع پیمانے پر جنگی آلات تیار کرتی ہے جن میں ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم، ڈرون، ریڈار، بحری آلات، ریموٹ کنٹرول ہتھیار اور الیکٹرانک وارفیئر شامل ہیں، اس کمپنی کی بنیاد ایلرون الیکٹرانک انڈسٹریز نے 1967 میں رکھی تھی اور یہ اٹلی، فرانس، رومانیہ، برطانیہ، ویلز، کولمبیا، برازیل اور امریکہ میں کام کرتی ہے، ایلبٹ سسٹمز کا صدر دفتر حیفا میں ہے اور اس کے حصص کی تجارت نیس ڈیک اسٹاک ایکسچینج اور تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں ہوتی ہے۔
۔