لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غزہ میں اسرائیل کی خونریز جنگ کے جواب میں تل ابیب کے زیر قبضہ شمالی سیکٹر میں اسرائیلی فوجی پوزیشن پر حملہ کرنے کیلئے زیادہ بارود اور زیادہ فاضلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے راکٹ استعمال کیے ہیں، حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اُس کی لڑاکا فوج نے ایک سے زائد مغنیہ راکٹ اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر داغے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائلوں نے مقررہ اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا اور فوجی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچایا، اس سے قبل لبنانی مزاحمتی جنگجوؤں نے گائیڈڈ میزائل سے ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں نگرانی کا آلات نصب تھے، حونین بیرکوں کے تکنیکی آلات کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا، حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیل کی المالکیہ فوجی چوکی پر بھی نگرانی کے آلات کو نشانہ بنایا جس سے اسرائیلی مواصلات تباہ ہو گئے۔
دریں اثنا لبنانی مزاحمتی گروپ نے ایک آپریشن کی فوٹیج جاری کی جس میں اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والے مقامات اور نگرانی کے آلات کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسرائیل کے زیر قبضہ زمینوں کے شمالی حصے میں شتولہ موشاف میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، قابض اسرائیلی حکومت نے غزہ میں نسل کشی دوران 35,034 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، انتقامی اقدام کے طور پر حزب اللہ تقریباً روزانہ اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملے کرتی رہی ہے۔