روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگی، میزان نیوز رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روس کے شدید حملوں کے نتیجے میں یوکرین کا بجلی کا نظام درھم برھم ہوگیا، اس ملک کے وزیر توانائی کے مطابق روس نے بدھ کے روز یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں، یوکرین کے لوگ امریکہ کی جنگ کی وجہ سے شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں، یوکرین کے عوام اس جنگ سے تنگ آچکے ہیں جس سے نجات کیلئے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، یوکرین کے سرکاری ترجمان نے کہا یوکرینی عوام سے کہا کہ وہ دہشت زدہ ہونے کے بجائے خطرے کے دوران پناہ گاہوں میں رہیں اور سرکاری اپ ڈیٹس پر عمل کریں، سرکاری توانائی کمپنی یوکرینیرگو نے کھارکیو، سومی، پولتاوا، زاپوریزیا، ڈنیپروپیٹرووسک اور کیروووہراڈ کے علاقوں میں بجلی کے نظام پر حملے کی وجہ سے بجلی منقطع ہونے کی اطلاع دی ہے، شہر کے میئر آندرے سدووی نے بتایا کہ روسی افواج نے بدھ کی علی الصبح مغربی لویو علاقے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملے کیے۔
میئر نے کہا کہ بدھ کی صبح کے حملے کے دوران یوکرین کی حدود میں دشمن نے کروز میزائل داغے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، یوکرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، جو تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے دوران سب سے بڑا نقصان ہے، روسی فوج نے یوکرین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ حملے کیلئے امریکی اور برطانیہ کے فراہم کردہ میزائل استعمال نہ کرئے ورنہ واس کا زور دار جواب ضرور دیا جائے گا۔