Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !

    نومبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    رجحان ساز
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    • امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
    • پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
    • اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
    • پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟
    • کراچی میں کالعدم سندھو دیش ریولیوشنری آرمی کے خلاف مخبری پر مبنی کارروائی 2 افراد کو گرفتار !
    • پاکستان: سمندری پانیوں میں تیل و گیس کی دریافت کے دعوے، 23 بلاکس کیلئے بولیاں موصول
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر سعودی عرب کی کڑی تنقید
    میزان نیوز

    غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر سعودی عرب کی کڑی تنقید

    سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سنجیدہ، منصفانہ اور جامع اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تاکہ معصوم شہریوں کی حفاظت کی جا سکے
    shoaib87فروری 28, 20242 تبصرے2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کی جانب سے جبری بے گھر کئے گئے لاکھوں فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر حملے کی دھمکیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوال اُٹھایا کہ ہم یہاں کن حقوق کی بات کر رہے ہیں جب کہ غزہ راکھ اور ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، عالمی برادری اس پر کیسے خاموش رہ سکتی ہے جب کہ غزہ کے لوگ بے گھر اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی قراردادوں کے اطلاق میں دوہرے معیار اور پسند و ناپسند رویے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے رفح پر حملے کے  تباہ کن اثرات سے خبردار کیا۔

    سلامتی کونسل غزہ پر ہونے والے اجلاس کو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم کردیتا ہے، سعودی وزیر خارجہ کا شکوہ (فوٹو: فائل)

    سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سنجیدہ، منصفانہ اور جامع اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تاکہ معصوم شہریوں کی حفاظت کی جا سکے، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نشاندہی کی کہ غزہ سے 30 ہزار فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 20 لاکھ سے زائد افراد فاقہ کشی، تحفظ، پانی، بجلی اور ادویات جیسی بنیادی ضرورتوں کے فقدان کا شکار ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان تمام مظالم کے باوجود سلامتی کونسل اپنے اجلاسوں کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرارداد نمبر 2720 پر عمل درآمد کروائے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مملکت کی انسانی حقوق کمیشن کی صدر ڈاکٹر ہالہ بنت مازیاد التویجری، نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں سعودیہ کے مستقل نمائندے عبدالمحسن ماجد بن شریک تھے۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنوازشریف اور زرداری نے مذموم سیاست کیلئے نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے
    Next Article کیا عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی نہیں عوام دوستی ہے؟
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !

    نومبر 4, 2025

    پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟

    نومبر 3, 2025

    2 تبصرے

    1. Rizwan syed on فروری 29, 2024 5:49 صبح

      طوفان_الأقصى

      🔘 آرون بشنیل کے پاس غزہ میں امریکی فوج کی موجودگی کی دستاویزات تھیں، نیویارک پوسٹ

      غزہ میں نسل کشی کے خلاف واشنگٹن میں *اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والے 25 سالہ امریکی فضائیہ کے رکن آرون بشنیل کے پاس غزہ میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں خفیہ معلومات تھیں۔
      بشنیل کے ایک قریبی دوست نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ بشنیل نے ہفتے کی رات انہیں بتایا کہ *غزہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات تک ان کی رسائی ہے۔* نیو یارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ بشنیل کی فضائیہ میں تعیناتی ‘جاسوسی، نگرانی اور انٹیلی جنس کے 70 ویں یونٹ’ کی ہے۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق بشنیل کے ساتھ اپنے روابط کی تصدیق کرنے والے اس دوست نے اخبار کو بتایا کہ ‘اس نے *ہفتے کی رات مجھے بتایا کہ ان سرنگوں کے اندر ہمارے لوگ موجود ہیں، یعنی ان ہلاکتوں میں امریکی فوجی ملوث ہیں۔
      انہوں نے اپنے دوست کے ٹھکانے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس کا کام دراصل انٹیلی جنس ڈیٹا پر کارروائی کرنا تھا۔ انہوں نے جو ڈیٹا پروسیس کیا تھا اس میں سے کچھ غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے متعلق تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک بات جو انہوں نے مجھے بتائی وہ یہ تھی کہ ان کے ڈیسک پر غزہ کی نسل کشی میں امریکہ کے ملوث ہونے کے بارے میں معلومات موجود تھیں۔’* بشنیل کے دوست نے نیویارک پوسٹ کو بتایا: ‘انھوں نے مجھے بتایا کہ غزہ میں تنازعہ کی زمین پر ہمارے فوجی موجود ہیں اور فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو مجھے معلوم نہیں ہیں، *لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ بشنیل کی آواز کے اندر کچھ ایسا تھا جو انہیں خوفزدہ کرتا تھا۔ میں نے اسے کبھی اس طرح بولتے نہیں دیکھا۔
      وائٹ ہاؤس نے بارہا یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی غزہ میں موجود نہیں ہیں اور نہ ہی رہیں گے۔* نیو یارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشنیل کا کیریئر ‘جدید سروس ٹیکنیشن’ تھا۔ تاہم امریکی فضائیہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کردار میں ان کے پاس کس قسم کی سیکیورٹی معلومات تک رسائی تھی۔ *بشنیل کے دوست کا کہنا ہے کہ ‘ان کے پاس چار سال تک سیکیورٹی کلیئرنس تھی* لیکن جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے پروٹوکول توڑا اور ایسی معلومات لیک کیں جو انہیں لیک کرنے کا مجاز نہیں تھا۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. Shakeel Anwer on فروری 29, 2024 3:47 شام

      خدا کا شکر ہے کہ سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، غزہ پر اسرائیلی حملہ اس دن بند ہوجاتا جب ایران اور سعودی عرب ملکر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !

    نومبر 4, 2025

    پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !

    نومبر 4, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین نومبر 6, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    تحریر: محمد رضا سید ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالی باف اسلام آباد پہنچنے…

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !

    نومبر 4, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1181893
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !

    نومبر 4, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.