پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لئے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ 6 ،7 ماہ سے انتخابی حلقے کھلنے نہیں دے رہا، قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی 4 حلقے کھلیں گے اور حکومت اپنے آپ گر جائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے روپوش رہنماؤں سے متعلق خبروں کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ کسی روپوش رہنما کو باہر آنے کا نہیں کہا ہے، ہمارے جو لوگ روپوش ہیں اگر وہ باہر آئیں گے تو ان کو اٹھا لیا جائے گا، روپوش رہنماؤں کو ہدایت ہے وہ ابھی باہر نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل سے ڈر نہیں لگتا مسئلہ یہ ہے ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ہمارے لاہور کے صدر سمیت اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو اغوا کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ جیل سے ڈپٹی سپرینڈنٹ کو بھی اغوا کیا گیا اور اس پر پولیس والوں نے عدالت میں کہا کہ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ کسی عورت کے ساتھ بھاگا ہے، عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو کہا کہ وہ اغوا شدہ لوگوں کا معاملہ کیوں نہیں دیکھتے، اگر ان کا پلان بی بن گیا اور وزیراعظم عہدے سے اترا تو وہ بھی اغوا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ 6 ،7 ماہ سے الیکشن کھلنے نہیں دے رہا، قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی 4 حلقے کھلیں گے اور حکومت اپنے آپ گر جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو کہا کہ وہ اغوا شدہ لوگوں کا معاملہ کیوں نہیں دیکھتے، اگر ان کا پلان بی بن گیا اور وزیراعظم عہدے سے اترا تو وہ بھی اغوا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لئے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ 6 ،7 ماہ سے الیکشن کھلنے نہیں دے رہا، قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی 4 حلقے کھلیں گے اور حکومت اپنے آپ گر جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ 60 سے 70 ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں، حیرانی ہے کہ عون چودھری نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، ملک کو بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے لوگ حکمرانوں پر ٹرسٹ نہیں کرتے۔