پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جا سکتے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نےکمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کی ھدایت کی ہے، زرداری شہباز بلاول حکومت کی طرف سے لاچارگی پر مذاکرات ختم کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے تحت اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عمران خان کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے اور پاکستانی عدالتوں سے ہی ریلیف لےکر باہر آئیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس کے بعد کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2024 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کو ہونے والی تیسری ملاقات میں تحریک انصاف نے حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جس میں 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں اور 23 ستمبر کوپی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقاتکیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔