Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, فروری 20, 2026
    رجحان ساز
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی تک مذاکرات نہیں ہونگے
    میزان نیوز

    چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی تک مذاکرات نہیں ہونگے

    عمران خان نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں پر بھی زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر تاخیر کرنے کے بجائے اپنا فیصلہ دینے میں جلدی کریں
    shoaib87مئی 4, 2024Updated:مئی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو اپنی پارٹی کے چوری کیے گئے مینڈیٹ کی واپسی اور پی ٹی آئی کے بے گناہ قید کارکنوں کی رہائی سے منسلک کردیا ہے, میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں عمران خان نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں پر بھی زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر تاخیر کرنے کے بجائے اپنا فیصلہ دینے میں جلدی کریں، پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ان کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کردیا جائے اور بے گناہ قید کارکنوں کو رہا کر دیا جائے، اس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات صرف مخالفین سے ہوتے ہیں اس لئے بات چیت بھی ان سے ہونی چاہیئے جو اس وقت پی ٹی آئی کے سب سے بڑے مخالف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ سب جانتے ہیں کہ ان کے خلاف القادر ٹرسٹ، عدت، سائفر کیس سمیت تمام مقدمات من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نوٹ کیا کہ 9 مئی کے فسادات سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن 25 مئی 2023 سے زیر التوا ہے اور اس کی سماعت ابھی تک طے نہیں ہوئی، عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر پی ٹی آئی کی درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں اور پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں نے نظریہ ضرورت کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے، فیصلے دباؤ اور دھمکی کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس سے ملک کا عدالتی نظام تباہ ہو رہا ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط سے ثابت ہوا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، انہوں نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج ہائی کورٹس کے ججوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور دباؤ اور جبر کے تحت غلط فیصلے دینے سے گریز کریں، پی ٹی آئی کے بانی نے قوم سے مطالبہ کیا کہ یہ اٹھ کھڑے ہونے کا ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ عظیم قومیں ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ جو قومیں ظلم کے خلاف نہیں اٹھیں گی وہ ہمیشہ غلام رہیں گی۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک جرم پر تین مقدمات بنائے جائیں، توشہ خانہ کیس میں ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلے ہی مقدمات بن چکے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ جب اس کیس میں کچھ نہیں ملا تو اب چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کہ آئین اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے، عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ٹیلی گراف کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف ان کی بلکہ ان کی اہلیہ کی جان کو بھی خطرہ ہے، کیونکہ وہ گزشتہ تین ماہ سے علاج سے محروم ہیں۔

    front عمران خان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل مخالف احتجاج امریکی یونیورسٹیوں اور کیمپس سے 2 ہزار طلبہ گرفتار
    Next Article جنگ بندی پر راضی ہوں ورنہ رفح پر حملہ کردیں گے اسرائیل کی حماس کو دھمکی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 18, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    تحریر: محمد رضا سید بنگلہ دیش ایک بار پھر تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا…

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1245498
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.