Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, فروری 16, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»کراچی میں رواداری مارچ اور تحریک لبیک کا بیک وقت احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے ایک ہلاکت
    تازہ ترین

    کراچی میں رواداری مارچ اور تحریک لبیک کا بیک وقت احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے ایک ہلاکت

    پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد تحریک لبیک کے پُر تشدد مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو بھی نذرآتش کردیا
    shoaib87اکتوبر 13, 2024Updated:اکتوبر 13, 20242 تبصرے3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی میں سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کی بیک وقت احتجاج کی کال کے باعث ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ سول سوسائٹی نے عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز قنبر کے ماورائے عدالت قتل اور سندھ میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف آج کراچی پریس کلب پر احتجاج کی کال دے رکھی تھی جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے بھی اسی مسئلے پر پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، سندھ حکومت نے تشدد پسند گروہ کی جانب سے اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے احتجاج پر پابندی عائد کردی تھی اتوار کی صبح ہی کراچی پریس کلب کو جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی تھی، عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام ٹی ایل پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میٹروپول ہوٹل پر جمع ہوئی تاہم وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو پریس کلب جانے سے روک دیا کیونکہ وہاں پہلے ہی سندھ رواداری مارچ کے شرکا احتجاج کر رہے تھے اور فریقین کا آمنا سامنا ہونے سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ تھا۔

    پولیس کی جانب سے ٹی ایل پی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے استعمال نے صورتحال کشیدہ کردیئے، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، تحریک لبیک کے پُر تشدد اور مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو بھی نذرآتش کردیا، تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان ریحان محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس سے کارکن ماجد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں، ادھر پولیس سرجن سمعیہ سید نے بتایا کہ مظاہرے کے مقام سے ایک شخص کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ہے جس کے سر پر گولی لگی ہے، قبل ازیں ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے فریقین کے 20 افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں تحریک انصاف کے رہنما علی، سورٹھ تھیبو اور دیگر بھی شامل ہیں، اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں صدر پریس کلب سعید سر بازی نے انہیں آگاہ کیا کہ کراچی پریس کلب پر دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ اس مقام کو ہائیڈ پارک قرار دیا جا چکا ہے جہاں مظاہروں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

    ٹی ایل پی احتجاج
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخصوصی عدالت نے پیکا اور توہین مذہب قانون کے تحت ملزم کو سزائے موت کیساتھ عمر قید سنا دی
    Next Article آئینی عدالت متعلق بیان کو قائداعظم سے منسوب کرکے بلاول نے تاریخ سے نابلد ہونیکا ثبوت دیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    2 تبصرے

    1. دانیال یوسف زئی on اکتوبر 14, 2024 5:56 صبح

      بالکل صحیح ہے یہ تشدد پسند جماعت ہے تحریک لبیک پہ پابندی لگنی چاہیے اور یہ حکومت چونکہ اس کی پشت پہ ہے اس وجہ سے اس پہ پابندی نہیں لگتی ہے اس کے قیادت کو جیل میں ہونا چاہیے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. انتظار حسین on اکتوبر 14, 2024 6:34 صبح

      تحریک لبیک کو کلعدم قرار دیا جائے اور اس کے لوگوں کو گرفتار کر کے مقدمات چلائے جائیں اور سزائیں دلوائی جائیں یہ لوگ پولیس پہ حملہ کرتے ہیں اور دہشت گردی پھیلاتے ہیں

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1242529
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.