Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی موجودگی اور کردار کی تحقیقات کا حکم
    تازہ ترین

    آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی موجودگی اور کردار کی تحقیقات کا حکم

    انٹیلی جنس ایجنسی نے پی ٹی آئی کے مغوی ارکان کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کے لئے اپنے ساتھ رکھا، اپوزیشن لیڈر کے پوائنٹ آف آڈر پر تحقیقات شروع
    shoaib87اکتوبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم بل کی کارروائی کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کی موجودگی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف نے مغرب کے وقفے کے بعد دوسری بار یہ معاملہ اٹھایا تو ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ اسپیکر پہلے ہی انکوائری کی ہدایات دے چکے ہیں، اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار اسمبلی ہال کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے مغوی ارکان کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کے لئے اپنے ساتھ رکھا، انہوں نے اسپیکر کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا اور دعویٰ کیا کہ یہ اہلکار ڈبل کیبن گاڑیوں میں پارلیمنٹ آئے تھے جنہیں گیٹ نمبر 5 میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، عمر ایوب نے ثبوت کے طور پر وردی میں ملبوس ایک سکیورٹی اہلکار کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ ان کی شناخت ہونی چاہیے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں روکتے ہوئے کہا یہ ممکن نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ایک آزاد کمیٹی کے ذریعے کی جائیں جس میں سارجنٹ ایٹ آرمز بھی شامل ہوں، اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ہفتے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی خفیہ ایجنسی کے اہلکار موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو حکومتی بینچوں پر ایسی جگہ پر بٹھایا گیا جہاں سے وہ پریس گیلری سے دکھائی نہ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اور دیگر ایجنسیوں کی دراندازی اس ایوان اور جمہوریت کو مزید کمزور کرے گی، بندوق کی نوک پر ووٹ حاصل کرنے کی غلط روایات قائم کی جارہی ہیں، اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان کو ایوان میں لانے کا ٹاسک حکومتی ارکان کو دیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو کلپ دیکھا ہے جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں اور کچھ میڈیا کے لوگوں کے درمیان تکرار ہورہی ہے، انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کریں کہ گزشتہ 2 دنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ڈیلیٹ نہ کردیا جائے، اسپیکر ایاز صادق نے انہیں جواب دیا کہ وہ انہیں ان تمام سکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر دکھائیں گے جو اتوار کو ایوان میں موجود تھے۔

    ایجنسی کا کردار
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآزاد عدلیہ پر شب خون سینئر جج منصور علی شاہ کو نظرانداز یحیٰ افریدی پاکستان کے چیف جسٹس نامزد
    Next Article مشرقی شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر متعدد راکٹوں سے حملہ ریڈار اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1174115
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.