Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار

    اکتوبر 30, 2025

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 30, 2025
    رجحان ساز
    • پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار
    • پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !
    • موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومت ناکام ہوگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
    تازہ ترین

    آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومت ناکام ہوگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

    وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق حکومتی آئینی ڈرافٹ حکومتی اتحادکی دانست میں آئین کو بہتر کرنےکی کوشش تھی اس دستاویز میں آئینی عدالت سے متعلق تجویز ہے
    shoaib87ستمبر 16, 2024Updated:ستمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے، جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترامیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک موخر کر دی گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز دوپہر ایک بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے آئینی ترامیم سے متعلق ایک ڈرافٹ گردش کرتا رہا میڈیا میں بھی آیا اور مختلف سیاسی رہنماؤں کے ملاقاتوں میں بھی زیر بحث آیا، انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں، ترامیم آئین میں عدم توازن دور کرنے کیلئے ہے، رکن پارلیمنٹ کے حیثیت سے آئین ہمیں اختیار دیتا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی سربلندی کیلئے کام کریں جب کہ قانون سازی اور آئین کی حفاظت کرنا ہمارا حق ہے، یہ ڈرافٹ حکومتی اتحادکی دانست میں آئین کو بہتر کرنےکی کوشش تھی، اس دستاویز میں آئینی عدالت سے متعلق تجویز ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کی تقریر کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے جس طرح آج اس پارلیمان کی بے توقیری کی گئی اور اس پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح پارلیمنٹ کو مذاق بنایا گیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، خاص طور پر مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمت سے ان حالات کا مقابلہ کیا اور محمود اچکزئی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں وزیر قانون کہہ رہے تھے کہ میرے پاس کوئی مسودہ نہیں ہے، اگر وزیر قانون کو پتا نہیں، حکومت کے نمائندوں کو پتا نہیں تو یہ ڈرافٹ کہاں سے آیا؟اسد قیصر نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ افسوس پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پر ہے، جن کو سارا علم تھا، اس میں 56 ترامیم پیش کی گئی تھیں، یہ بتائیں کہ آرٹیکل 8 اور 99 اس میں ترامیم کا کہا گیا تھا، یہ تو بنیادی شہری حقوق کو بھی سلب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کوئی اس ملک کے دشمن ہیں، ہم چاہتے ہیں جو جوڈیشل ریفامرز آئیں اور لوگوں کو سہولت ملے، ہم نے پہلے بھی اس پر بات کی ہے، اگر ترامیم لانی ہے تو بالکل لائیں مگر اس پر بحث کریں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جتنا جھوٹ بولا گیا وہ تاریخ کا بدترین جھوٹ بولا تھا، اس پارلیمنٹ کے پاس اخلاقی جواز نہیں کیوں کہ یہ فارم 47 کی پیداوار ہے لیکن پھر بھی کرنا ہے تو ہمارے 6 سے 7 لوگوں کو اغوا کیا گیا اور انہیں پنجاب ہاؤس میں رکھا گیا ہے، کیا قانون سازی اس طرح ہوتی ہے۔

    اسمبلی اجلاس ملتوی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا میں پولیو کیلئے خطرناک ترین ملک افغانستان میں طالبان حکومت نے ویکسین مہم معطل کر دی
    Next Article حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائیگا یہ سب الیکشن فراڈ چھپانے کیا جارہا ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار

    اکتوبر 30, 2025

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار

    اکتوبر 30, 2025

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 30, 2025

    پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پولیس کا کریک…

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1177028
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار

    اکتوبر 30, 2025

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.