Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»آئی ایس آئی کا عدالت پر اثر انداز ہونیکی شکایت پر لاہور ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس فیصلہ محفوظ
    میزان نیوز

    آئی ایس آئی کا عدالت پر اثر انداز ہونیکی شکایت پر لاہور ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس فیصلہ محفوظ

    چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خاموش رہیں کیوں نہ سرگودھا جوڈیشل کمپلیکس بند کرنے پر پولیس کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی شروع کی جائے
    shoaib87جون 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج کی جانب سے آئی ایس آئی پر ہراسانی کی شکایت پر ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد نے ازخود نوٹس کیس کی جمعرات کو سماعت مکمل کی، اے ٹی سی سرگودھا کے جج محمد عباس نے آئی ایس آئی کی جانب سے ہراساں کرنے اور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر فائرنگ پر لاہور ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا تھا، جج کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ماہ سرگودہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات ہیں، اُنہیں پیغام پہنچایا گیا کہ آئی ایس آئی کے کچھ لوگ اُن سے عدالتی چیمبر میں ملنا چاہتے ہیں، خط کے مطابق اُن کے انکار پر کچھ لوگوں نے اُن کے گھر کے باہر لگے گیس کے میٹر کو توڑ دیا، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اُنہیں واپڈا کی جانب سے بجلی کا اضافی بل بھیجا گیا ہے، واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے سے 70 زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کردیا تھا، جن کے خلاف تھانہ سٹی میانوالی میں دو الگ الگ مقدمات درج تھے، تاہم عدالت نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی جن کے خلاف نو مئی کے حوالے سے میانوالی میں مقدمہ درج ہے، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے لئے گئے نوٹس کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ کا کیا مؤقف ہے، آئی جی پنجاب پولیس نے جواب دیا کہ یہ انتہائی اہم اور عدلیہ کی آزادی کا معاملہ ہے، عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جو انتہائی حساس اور خفیہ ہے، یہ رپورٹ تھریٹ الرٹس سے متعلق ہے۔

    چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا کہ جوڈیشل افسر نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کی طرف سے میسج آیا ہے کہ آئی ایس آئی کے لوگ اُن سے ملنا چاہتے ہیں، کیا پولیس نے وہ بندہ ڈھونڈا ہے جس نے یہ کہا کہ اُس نے جج سے ملنا ہے،  آئی جی پنجاب نے عدالت سے کہا کہ وہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ پولیس کی کمیٹی بنا دیں، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہر بندے کو قانون کا تحفظ حاصل ہے جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو سرگودھا، میانوالی اور بھکر کے جوڈیشل کمپلیکسز کے بارے تھریٹ ملے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ تھریٹ ہے یا نہیں ہے آپ یہ بتائیں سرگودھا کی عدالت میں وکلا کو جانے سے کیوں روکا گیا؟ وہ قانون بتادیں جس کے ذریعے تھریٹ کے نام پر لوگوں کو بنیادی حقوق سے دور رکھا جائے، دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سرگودھا اے ٹی سی جج کے گھر کا میٹر بھی توڑ دیا گیا ہے، جس پر آئی جی پنجاب پولیس نے جواب دیا کہ اُنہوں نے چیک کرا لیا ہے، پولیس کو اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں ملی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی پنجاب صاحب یہ اپ کے بس کا معاملہ نہیں ہے، آئی جی پولیس نے جواب دیا کہ اس کیس میں عدالت کا حکم چاہیے تا کہ وہ وفاقی حکومت سے جیو فنسنگ کی اجازت لیں، دورانِ سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ڈی پی او سرگودھا سے استفسار کیا کہ ڈی پی او سرگودھا یہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت سرگودھا جوڈیشل کمپلیکس کو بند کیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے جواب دیا کہ وہاں تھریٹ الرٹ تھے، پولیس نے سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے یہ کام صرف اس لیے کیا کہ اے ٹی سی جج کے پاس جو کیسَز لگے ہیں وہ ان پر کارروائی نہ کر سکیں، آئی جی پنجاب کے بار بار بولنے پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خاموش رہیں، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ سرگودھا جوڈیشل کمپلیکس بند کرنے پر پولیس کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

    front آئی ایس آئی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب حکومت کا سالانہ بجٹ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر پینل لگا کر دے گی
    Next Article تنخواہ دار شہریوں پر ٹیکس کا معاملہ سنگین وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے آگئے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1174305
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.