Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»آئی ایم ایف سیاسی استحکام تک موجودہ حکومت کو قرض جاری نہ کرئے،عمران خان
    تازہ ترین

    آئی ایم ایف سیاسی استحکام تک موجودہ حکومت کو قرض جاری نہ کرئے،عمران خان

    نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں دھاندلی پر مبنی انتخابات نے سب کچھ بےنقاب کر دیا الیکشن کمشنر فافن سمیت 5 رپورٹس کے باوجود عہدے پر موجود ہیں
    shoaib87مارچ 20, 2024Updated:مارچ 21, 20245 تبصرے3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک موجودہ حکومت کو قرض جاری نہ کیا جائے، یہ حکومت 5 یا 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی، 6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے جو مشکوک ٹرانزیکشن پکڑی وہ منی لانڈرنگ نہیں تھی، حسن نواز سے پوچھنا چاہیئے کہ گھر خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا. ان کا کہنا تھاکہ حسن نواز اور حسین نواز پاناما کیس میں پکڑے گئے تھے، حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، دھاندلی پر مبنی انتخابات نے سب کچھ بےنقاب کر دیا، الیکشن کمشنر فافن سمیت 5 رپورٹس کے باوجود عہدے پر موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے پر قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کو معلوم ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ فیض حمید کو تبدیل نہ کریں، جنرل باجوہ کہتے تھے کہ فیض حمیدکو میں آرمی چیف بنانا چاہتاہوں، فیض حمیدکو آرمی چیف بنانے کا میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے مجھےایک ہفتے میں 3 سزائیں دی گئیں، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان فیل ہو گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک قرض جاری نہ کیا جائے، مزید 5 سے6ماہ جیل میں رہوں گا، پھر حکومت ختم ہو جائےگی، یہ حکومت 5 یا 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کو خط ارسال کیا تھا جس میں پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دیتے وقت سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے، یہ خط بانی پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکو لکھا، خط کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور ان کی طرف سے یہ خط آئی ایم ایف کو بھیجا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ واضع کیا جاتا ہے کہ بانی چئیرمین آئی ایم ایف اور ریاست پاکستان کے مابین کسی ڈیل یا کوئی بھی ایسی سہولت جو قرضوں کی ادائیگی کے لیے مددگار ہو، اس کے درمیان نہیں آنا چاہتے، اس حوالے سے کہا گیا کہ ہم حکومت سازی، قرضوں کی ادائیگی اور قانون کی حکمرانی کے لیے آئی ایم ایف کی ڈیل کی اہمیت سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف کی سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی کیونکہ یہ وہ سہولت ہے جو ملک کی طویل مدتی معاشی بہبود کو فروغ دیتی ہے، متن میں کہا گیا کہ صرف منتخب حکومت کے ساتھ ہی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں اور پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے، پاکستان کے عوام کے اعتماد کی حامل منتخب حکومت ہی اس حوالے سے بات چیت کا اختیار رکھتی ہے۔

    ومران خان آئی ایم ایف
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی اے چیئرمین نے جھوٹ بولا وزارت داخلہ نے ایکس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا
    Next Article اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کا فائدہ اُٹھاکر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے،حماس
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    5 تبصرے

    1. شکیل انور on مارچ 21, 2024 12:06 شام

      کسی بھی حکومت کو قرضہ نہ دیا جائے پاکستان کو جب تک قرضہ ملتا رہے گا ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. Hassnain Zaidi on مارچ 21, 2024 4:56 شام

      پاکستان کی موجودہ حکومت کو قرض دیا جائے تو بدلے میں نوازشریف اور زرداری کی جائیدادیں گروی رکھیں کیونکہ چوروں کو خزانے کی رکھوالی مل گئی ہے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    3. Hena Zafer on مارچ 21, 2024 5:00 شام

      نوازریف خاندان اور زرداری خاندان اس ملک کو لوٹ چکے ہیں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں خدا کا واسطہ آئی ایم ایف والوں انہیں قرضہ نہیں دینا ورنہ عوامی انقلاب کے بعد تم ان سے اپنے پیسے وصول کرنا

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    4. حشام زبیر on مارچ 21, 2024 5:02 شام

      پاکستان کو قرضوں کی ضرورت نہیں ہےفوجی افسران بیوروکریٹس اور سیاستدان اور ججز اپنی مراعات واپس کردیں ملک آگے بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    5. Baber Memon on مارچ 21, 2024 5:10 شام

      آصف زرداری اور نوازشریف کے پاس اربوں ڈالر ہیں وہ پیسہ نکالیں قرض کیوں مانگ رہے ہیں

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1172844
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.