جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی اور سی) 15 انفنٹری ڈویژن میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پاکستان کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے اسلام آبادکسی بھی قسم کی مہم جوئی میں ملوث ہونے سے گریز کرے کیونکہ آپریشن سندور محض روکا گیا ہےاور ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے، اُنھوں نےپیر کو ہندوسامعین کو مخاطب کرنے کیلئے ہندی زبان کا استعمال کیا اُنھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کیول ستگت کیا گیا ہے، ختم نہیں ہوا، اسکا وکرال روپ ابھی باقی ہے (آپریشن سندور ابھی رکا ہے مکمل نہیں ہوا ہےمہلک تشدد کے ساتھ اس کی پوری طاقت کا اظہار ابھی باقی ہے)،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد فریق مخالف کو مہم جوئی سے باز رہناچاہیے کیونکہ ہندوستانی فوج ،پاکستانی فوج کی کوتاہیوں، مجبوریوں اور پریشر پوائنٹس سے آگاہ ہوچکی ہے، ہندوستان کی فوجی صلاحیتوں نے تمام سیاسی اور فوجی مقاصد کی کامیابیوں کو مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حاصل کرلیا ہے، جنرل شیشادری نے کہا کہ اس سے پاکستانی فوج کو مزید کسی بھی مہم جوئی سے باز آنا چاہیے۔
اگر پاکستانی فوج نے کسی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو وہ اسے مکمل خطرے میں ڈالے گی،جدید ہتھیاروں اور اعلیٰ جنگی صلاحیتوں کے ساتھ، ہم اسے اگلی بار منہ توڑ جواب دیں گے!ضرورت پڑنے پر پاکستان کی مکمل تباہی کو یقینی بنائیں گے
ہندوستانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے پاکستان کی غلط مہم جوئی کو پسپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، میجر جنرل نے کہا کہ خود کفیل بننے کے معاملے میں ہندوستان کیلئے جدید ہتھیاروں کا مقامی طور پر بنانا بہت ضروری ہے،یہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعلانات کے خطوط پر ہے، جس میں 2025 کو اصلاحات کا سال قرار دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افواج کے قبضے میں کثیر سطحی فضائی دفاع کا تصور، دیگر جدید ہتھیاروں اور نظاموں کے ساتھ انہیں جامع صلاحیت فراہم کرتا ہے، مسلح افواج کے تمام وسائل آکاش سسٹم کے ذریعے مربوط ہیں، جس سے فوج کے جوانوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں، ہندوستانی حکومت اور مسلح افواج کے دعوؤوں کے برخلاف عالمی سطح ہر ہندوستانی فوج کی فضائی جنگ میں پسپائی تسلیم کی گئی ہے، اس ملک کے کم از کم پانچ طیارے مار گرائے گئے ہیں جبکہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سےروس سے درآمد کردہ ایس 400 اوربراہموس میزائل سسٹم کو نقصان پہنچایا گیااور سینکڑوں ڈرونز کی تباہ کئے جانے کو عالمی سطح پر پاکستان کی برتری کو تسلیم کرلیا گیا ہے جبکہ اس جنگ میں چینی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھی اس دعوے کا کھلا ثبوت ہے۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

