اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ہفتے کے روز بھی جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کے جواب میں بیلو لائن کے پار اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اسرائیلی چوکیوں کو نشانہ بنایا، حزب اللہ ملٹری میڈیا کے مطابق اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے 03-08-2024 بروز ہفتہ صبح 11:45 بجے العسی کے مقام کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا اور براہ راست فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، دوسرا حملہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے ہفتہ کو میٹات بستی میں دشمن کے فوجیوں کے زیر استعمال عمارت کو راکٹوں سے براہ راست نشانہ بنایا، تیسرا حملہ اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے کفاریہ کے علاقے میں سنیچر کو یہودی بستی میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس میں متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں، چوتھا حملہ حدب یارون کے مقام کو توپ خانے کے گولوں سے ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں گولہ بارود محفوظ کیا گیا تھا، پانچواں حملہ طائر حرفہ قصبے میں اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے سنیچر کی شام شلومی بستی میں عمارتوں کو راکٹ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، اسی طرح مقبوضہ لبنان کی کفار شوبا پہاڑیوں میں السمقا کے مقام کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، حزب اللہ کے مجاہدین نے رات گئے دو مزید حملوں میں اسرائیل کے زیر قبضہ عرب علاقوں میں قائم یہودی بستیوں کے درمیان قائم فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے، اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے الراحب کے مقام پر فضاء سے جاسوسی کرنے کے سازوسامان کو فضا میں ہی ہائی ٹیک ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بیلو لائن کے پار اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم ناجائز یہودی بستیوں کو شہریوں سے خالی کرالیا گیا ہے اور اِن بستیوں کے شہریوں کو حیفہ، ہیبرون اور تل ابیب منتقل کئے گئے خاندانوں نے اسرائیل حکومت کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے صیہونی حکومت اُن کی دیکھ بھال میں کوتاہی کررہی ہے جبکہ اس آبادی کی منتقلی کی وجہ سے نوجوان ذہنی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، دوسری طرف حزب اللہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو اسرائیلی فوج پر کئے گئے حملوں کا تعلق کمانڈر فواد الشکری کی شہادت سے نہیں ہے یہ حملے اسرائیل کی روزآنہ کی لبنان پر جارحیت کا جواب ہے، جو مسلسل جاری رکھے جائیں گے تاوقتکہ اسرائیل غزہ پر اپنی جارحیت سے دستبردار نہیں ہوجاتا، حزب اللہ نے غاصب اسرائیل کی فضائی بالادستی کو بھی چیلنج کرنا شروع کردیا ہے، جمعرات کو اسرائیلی فضائی کے طیارے لبنان کی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں حزب اللہ کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے طیارہ شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا جسکے بعد اسرائیلی فضائیہ کے طیارے کسی کارروائی کے بغیر فرار ہوگئے۔