Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    رجحان ساز
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»اسرائیلی فوج تمام محاذوں پر تھک چکی ہے شمالی محاذ پر نقصانات ظاہر نہیں کررہی
    میزان نیوز

    اسرائیلی فوج تمام محاذوں پر تھک چکی ہے شمالی محاذ پر نقصانات ظاہر نہیں کررہی

    اسرائیلی فوج نے طوفان الاقصیٰ کے خلاف جنگ چھیڑ کر بڑی غلطی کی ہے، اسکی فوج تمام محاذوں پر تھک چکی ہے اور وہ شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج اور فوجی ساز و سامان کو پہچنے والے نقصان کو ظاہر نہیں کررہی ہے
    shoaib87مارچ 14, 2024Updated:مارچ 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    لبنان کی سیاسی اور مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے قائد سید حسن نصراللْہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طوفان الاقصیٰ کے خلاف جنگ چھیڑ کر بڑی غلطی کی ہے، اسکی فوج تمام محاذوں پر تھک چکی ہے اور وہ شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج اور فوجی ساز و سامان کو پہچنے والے نقصان کو ظاہر نہیں کررہی ہے جو اسرائیل کی طرف سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، اسرائیلی حکومت بے تسلیم کیا ہے کہ اُس کے 590 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں افسران بھی شامل ہیں، زمینی لڑائی میں 248 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج کئی محاذوں کو چھوڑ چکی ہے، حزب اللہ کے قائد نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں جنکا اسرائیل اعتراف کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا ہم اپنے شہداء کا اعلان براہ راست نشریات میں کرتے ہیں لیکن غاصب دشمن اپنے مرنے والوں کو چھپاتا ہے کیونکہ اگر جنگی حقائق نشر کئے جائیں تو اسرائیلی فوج کا مورال تباہ ہوجائے گا  جو پہلے ہی محاذ جنگ پر جانے سے خوفزدہ ہیں اُنھوں نے غزہ میں اسرائیلی کی جدید ترین ہتھیاروں کے سامنے فلسطینیوں کی مزاحمت معجزہ ہے، یہ قرآن مجید پر عمل کرنے کے نتیجے میں معجزہ رونما ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ قرآنی تقاضوں کے مطابق  خطے میں مزاحمتی محاذ جو لبنان، عراق اور یمن میں سرگرم ہے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور مزاحمت کو سپورٹ کرکے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

    فلسطینیوں کے قتل پراکسانے والے یہودی ربی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ

    تل ابیب کی طرف سے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ کرنے کے اعلان فلسطینی نسل کشی کی اسرائیلی خواہش ہے، اسرائیل کی ظالم حکومت بھوک اور فاقوں سے بچ جانے والے فلسطینیوں کو بمباری اور گولیوں کا نشانہ بنانا چاہتی ہے جبکہ اس ساحلی علاقے میں شمالی اور جنوبی غزہ کے لوگوں نے اس یقین دہانی پر اپنے گھربار چھوڑے کر خمیوں میں پناہ لی تھی کہ یہاں جنگ مسلط نہیں کی جائے گی اور یہ محفوظ زون ہوگا، رفح کے ساحلی علاقوں میں بے سر و سامانی کے عالم میں فلسطینی پہنچے تھے، عالمی برادری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ رفح کے پناہ گزینیوں کی دیکھ بھال کی جائے گی مگر رفح قحط سے دوچار ہے اور اب 2.4 ملین آبادی کی پر اسرائیل حملے ہوئے تو یہ نسل کشی کی بدترین شکل ہوگی، جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوچکی ہے اسرائیلی وزیراعظم کا یہ کہنا کہ اگر اسرائیل رفح پر حملہ آور نہیں ہوا تو اسرائیل یہ جنگ ہار جائے گا، اسرائیلی فوج کو شمالی اور جنوبی غزہ میں حماس نہیں ملی تو رفح میں بھی نہیں ملے گی، اس جنگ نے بتادیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ناکام ہوچکے ہیں اُن کی ٹیکنالوجی حماس کے مجاہدین کے سامنے بے بسی کی تصویر ہے، غزہ میں زیر زمین پناہ گایوں کو اسرائیل تلاش نہیں کرسکا ، حماس کے مجاہدین جب چاہتے ہیں اِن زیرزمین پناہ گاہوں سے نکل کر اسرائیلی فوج کو نشانہ بنالتے ہیں، حزب اللہ کے قائد سیدحسن نصر اللْہ کا کہنا درست ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس کی مزاحمت قرآن مجید پر عمل کا نتیجہ ہے جس نے معجزہ رونما کردیا ہے، دنیا ورطہ حیرت میں مبتلا ہے، اسرائیل جیسی طاقت جس کے پیچھے امریکہ اور مغربی ممالک کھڑے ہیں کا مقابلہ ایک جھوٹا سا گروہ کررہا ہےجو باقاعدہ فوج بھی نہیں ہے، مسلم ملکوں کی افواج پر اربوں ڈالر کا بجٹ خرچ ہورہا ہے، جدید اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والی فوج بھی مسلم دنیا کا حصّہ ہے مگر وہ اپنے برادران ایمانی کی حمایت میں اسرائیل سے لڑنے کیلئے تیار نہیں جبکہ اس سلسلے میں قرآن مجید کا حکم واضح ہے، قرآن کا حافظ بننے پر فخر ہونا چاہیئے مگر قرآن پر عمل کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والوں کے خلاف جہاد کرنا قابل اعزاز عمل ہے اور اس سے ہی خدا اور رسولؐ کی خوشنودی حاصل ہوگی، حماس اور حزب اللہ مختصر سا گروہ ہے جو قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق ظالم طاقتوں سے بنرد آزما ہے اور جس کے مقتدر میں فتح لکھی ہوئی ہے۔

    یہودیوں کے سابق روحانی پیشوا کورونا سے ہلاک - World - Dawnnews

    سال 2006ء میں حزب اللہ لبنان نے 34 روزہ جنگ میں اسرائیل کو دھول چٹا دی تھی اور 1982ء سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرایا تھا، شمالی محاذ پر اسرائیل کو حزب اللہ کی مزاحمت کا زبردست سامنا ہے مگر اسرائیل لبنان پر حملے کی جرات نہیں کررہا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج جنگ لڑنا نہیں چاہتی ہے، اسرائیلی شہری جنگ لڑنے کیلئے محاذ جنگ پر جانے سے بہتر اپنے آبائی ملکوں میں جانے کو بہتر آپشن سمجھ رہے ہیں، اسرائیلی فوج کے پاس اہلکاروں کی کمی واقع ہوگئی ہے اور وہ 14,500 افسران اور سپاہیوں کو بھرتی کرنا چاہتی ہے حتیٰ کہ حریدی فرقے کے لوگوں (انتہائی قدامت پسند یہودی) کو بھی بھرتی کرنا چاہتی ہے، 3 مارچ کو اسرائیل میں لاکھوں قدامت پسند یہودیوں نے یروشلم میں اجتماعی عبادت کی ایک احتجاجی تقریب منعقد کی ہے جس کا مقصد حکومت کی جانب سے نوجوان یشوا طالب علموں پر فوجی سروس کو لازمی قرار دینے کے اسرائیلی حکومت کے منصوبے کی مخالفت ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئے قانون پر بحث ہورہی ہے تاہم اس کے آئندہ چند ہفتوں میں پاس ہونے کی توقع ہے اور اس کے تحت قدامت پسند یہودی درسگاہوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو فوجی سروس سے دی گئی چھوٹ منسوخ کر دی جائے گی اور جو لوگ اس سروس سے انکار کریں گے انہیں قید کی سزا ہو سکتی ہے، قدامت پسند یہودیوں کا کہنا ہے کہ فوجی سروس انہیں یہودی مذہبی کتابوں کی تعلیم کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے میں رکاوٹ بنے گی اور اس تعلیم کو یہودی طرزِ زندگی کا اہم جز مانا جاتا ہے، اب قدامت پسند 40 لاکھ یہودیوں کے روحانی پیشواء نے بھی اس قانون کے منظور ہونے پر اسرائیل چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اسرائیل میں رونما ہونے والے یہ وقعات اس بات کی غمازی کررہے ہیں کہ  اسرائیل زیادہ دیر جنگ لڑنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتا اور تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے،عرب ملکوں نے صرف چھ دن میں اپنی ارضی سلامتی داؤ پر لگا کر جنگ بند کردی تھی۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعمران خان سے ملاقات ممکن بنائیں گے گنڈا پور کو شہباز شریف کی یقین دہانی
    Next Article امریکی کانگریس میں پاکستانی انتخابات میں دھاندلی پر سماعت ڈونلڈ لو کی طلبی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

    اکتوبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 23, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    کراچی میں غیر مرئی قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے جب چاہتی ہیں…

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1171358
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.