ایران نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے بائیکاٹ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کے جنگی جرائم کو ختم کرانے کے لئے سب سے آسان موثر طریقہ کار قرار دیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ غزہ کی پٹی کے محصور باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل ہمہ جہت اور جان لیوا چھاپے اور وہاں کی خواتین اور بچوں کا دردناک قتل عام 245 دنوں سے جاری ہے، اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی، کیمپوں، اسکولوں، مساجد، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، گرجا گھروں پر حملے، قیدیوں کا قتل، صحافیوں کا ٹارگٹ کلنگ، بھوک اور قحط کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، غزہ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو جبری نقل مکانی کرنا، اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کو قتل کرنا جو انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف ہیں، ان جنگی جرائم کا حصہ ہیں جن کا ارتکاب صیہونی حکومت نے کیا ہے، ناصر کنعانی نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے کے لئے حکومتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کے تباظر میں مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے اقوام اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید