کولمبیا کے صدر نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی پر اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، گستاو پیٹرو نے جمعہ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنجمن نیتن یاہو نسل کشی کو نہیں روکیں گے اور اس کا مطلب گرفتاری کے وارنٹ کی ضرورت ہے، کولمبیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ کی پٹی میں امن فوج قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، گزشتہ ہفتے پیٹرو نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، جنوبی امریکہ کے اہم ملک کولمبیا نے بھی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے، بولیویا، بیلیز اور جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع یا معطل کردیئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی کی بناء پر دسمبر 2023 میں جنوبی افریقہ نے غاصب اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات نسل کشی کی بنیاد فراہم کررہے ہیں، جس کے بعد عالمی عدالت انصاف نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی مخالفت کے باوجود جنوبی افریقہ کی درخواست منظور کرلی
اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی 2.3 ملین آبادی کا 80 فیصد حصّہ بے گھر ہوچکا ہے، کئی قصبوں اور شہروں میں تباہی کی تصویر پیش کررہی ہے جبکہ 34,943 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، دی ہیگ میں بیٹھے ہوئے آئی سی جے نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی اور اس کے بعد سے شہریوں کو مسلسل سنگین نقصان پہنچنے کا ممکنہ خطرہ ہے، اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے تل ابیب کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے لیکن اس عدالت نے اسرائیل کو جنگ بندی کا حکم نہیں دیا، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اس وقت کہا تھا کہ ان کی حکومت عالمی عدالت میں کیس کیلئے دستاویزات فراہم کر رہی ہے جوکہ ہیگ کا ممبر ہے۔