Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا بہانہ بناکر جنگ بندی مذاکرات آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیئے
    تازہ ترین

    اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا بہانہ بناکر جنگ بندی مذاکرات آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیئے

    گرفتار شدگان میں سے ایک محمد ال لوح نے بتایا کہ اس نے 30 دن اسرائیلی فوج کی جیلوں میں گزارے جہاں تفتیش کے دوران اسے شدید تشدد، مسلسل مار پیٹ اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے
    shoaib87جولائی 26, 2024Updated:جولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے دوران رابطہ کرنے میں مشکلات کو بہانہ بناکر اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کیلئے جاری مذاکرات ملتوی کردیئے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز پر شروع ہوسکیں گے، حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات قطری دارالحکومت میں جمعہ کی صبح شروع ہونا تھے، جس میں مصر اور امریکا کے علاوہ قطر اور اسرائیل کے حکام کی شرکت متوقع تھی تاہم اسرائیلی مذاکرات کاروں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکہ میں مصروفیات کے باعث رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے، دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ذرائع نے بتایا کہ یہ التوا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ رابطوں میں مشکلات اور واشنگٹن میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کی زیر التواء ملاقات کی وجہ سے کیا گیا تھا، صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی مذاکرات کو منطقی انجام تک جلد از جلد پہنچائیں، امریکہ کی دونوں پارٹیاں صدارتی الیکشن سے قبل جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ہیں جو امریکہ میں جنگ مخالف گروہوں کی مخالفت کے متحمل نہیں ہیں۔
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ ابتدائی طور پر ان کے وفد کی دوحہ روانگی بدھ سے جمعرات تک موخر کردی گئی تھی، اسرائیل نے جمعرات کو سات فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں گذشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وفا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو کسوفیم چیک پوائنٹ پر رہا کیا گیا اور دیر البلاح میں ہسپتال لے جانے سے قبل فلسطینی ہلال احمر کے ارکان نے ان سے ملاقات کی، گرفتار شدگان میں سے ایک محمد ال لوح نے بتایا کہ اس نے 30 دن اسرائیلی فوج کی جیلوں میں گزارے جہاں تفتیش کے دوران اسے شدید تشدد، مسلسل مار پیٹ اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ نظربندوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے اور چوبیس گھنٹے ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اور انہیں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے کمروں میں رکھا جاتا ہے، اسرائیلی فورسز پر مختلف حراستی مراکز میں قید فلسطینیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    فلسطینی قیدی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجماعت اسلامی کا دارالحکومت میں دھرنا پولیس کی پکڑ دھکڑ شروع سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی
    Next Article خیبر پختونخوا میں کسی طرح فوجی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اعلان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162508
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.