رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کو مغربی دنیا کیوں نظرانداز کررہی ہے دنیا کو جنگ کی طرف لے جانے کی اسرائیلی سازشوں کا سدباب کرنا چاہئے اُنھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے دوبارہ غلط کی تو اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کو فیصلہ کن ردعمل قرار دے دیا، دشمن کو پیغام دیا کہ یہ ایران کی طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، ایران کے ساتھ تنازع میں نہ پڑیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے واضح کیا کہ ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا، دوسری طرف اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے ریڈ لائن عبور کی ہے، حملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر صہیونی حکومت نے ایرانی حملوں پر جوابی کارروائی کی تو انہیں ایسے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہیں کچل کر رکھ دیں گے، اسرائیلی فوج کے دو عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
واضح رہے بدھ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک سابق کمانڈر اور موجودہ قانون ساز محمد اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے خلاف ایران کے آپریشن ٹرو پرومیس 2 کے بعد کسی بھی ممکنہ اسرائیلی غلطی کا بھرپور جواب دینے کے لئے ایران کے میزائل لانچرز پوری طرح سے لوڈیڈ ہیں، لانچرز اور لانچ پلیٹ فارمز کو لوڈ کر دیا گیا ہے اور صیہونی حکومت کی طرف سے کسی بھی ممکنہ شرارت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، ایران کا کثیر الجہتی فضائی دفاع نظام اس وقت کارکردگی کے اعلیٰ ترین سطح پر ہے، محمد اسماعیل کوثری نے کہا کہ اگر خطے میں کوئی فساد پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم پہلی بار ایسے میزائل استعمال کریں گے، جن کی تباہ کن طاقت پوری دنیا کو حیران کر دے گی۔ ایک فالو اپ بیان میں آئی آر جی سی نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو کئے گئے حملوں میں متعدد فضائی اور ریڈار اڈوں کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں اور آئی آر جی سی کمانڈروں کے خلاف سازش اور قتل کی منصوبہ بندی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا اور مقرر کردہ اہداف پر فائر کئے 90 میزائیل نتیجہ خیز رہے جبکہ اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے نیگیف، شیرون اور تل ابیب کے مضافات میں اسرائیلی تنصیبات پر براہ راست حملے کئے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
4 تبصرے
ایران نے منہ توڑ جواب دیا ہے اسرائیل میں ہمت نہیں کہ وہ اپنی تباہی کو دیکھ سکے
اسرائیل کے ظلم کا جواب دیا ہے ایران نے مسلمانوں کا سر اونچا کردیا ہے ایران واقعی اسلام کا علمبردار ملک ہے
سلام ہو اے خامنہ ایک سربلند کیا امت کو جو ذلت کی گہرائی میں بدبودار حکمرانوں کے تحت سسک رہی تھی
سلام ہو اے خامنہ ایک سربلند کیا امت کو جو ذلت کی گہرائی میں بدبودار حکمرانوں کے تحت سسک رہی تھی