انقلاب اسلامی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ العظمی الامام سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف سچا وعدہ آپریشن کے تناظر میں ایرانی مسلح افواج کی طاقت اور عسکری صلاحیتوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سچا وعدہ نے ملت اسلامیہ میں عظمت کا احساس پیدا کیا، اتوار کو دارالحکومت تہران میں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور شخصیات کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی افواج خلوص نیت نے اسرائیل کو سزا دیکر اپنی صلاحیتوں اور اختیار کا لوہا منوالیا ہے اور ملت اسلامیہ میں عظمت کا احساس پیدا کیا ہے، رہبر اعلیٰ نے 22 اپریل 1979 کو سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کور کے قیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیشرفت نے اسلامی ایران کی شان و شوکت کا احساس پیدا کیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے اندر صیہونیوں کے اہداف کے خلاف آپریشن سچا وعدہ کے دوران میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد ایک ثانوی معاملہ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بنیادی مسئلہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کی قوت ارادی کا مظہر ہے جس کا منہ بولتا ثبوت تل ابیب حکومت کی پریشانی اور تکلیف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی مسلح افواج کے منصوبہ بند اقدامات کو بھی سراہا اور کسی بھی صورت حال میں خاطر خواہ فوائد حاصل کرتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، حالیہ واقعات میں مسلح افواج نے یہی کیا ہے، جو بہترین اور سودمند اقدام ہے، انہوں نے کہا آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران، ایرانی فوج اور پولیس فورسز کی کوششوں اور سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں، اُنھون نے کہا ہمیں ایک لمحے کے لئے بھی غفلت نہیں برتنی ہے کیونکہ رکنے کا مطلب ہے بیک پیڈلنگ لہذا ہتھیاروں اور جنگی طریقوں کی تیاری میں جدت کے ساتھ ساتھ دشمن کی حکمت عملیوں کا علم ہمیشہ ایجنڈے میں ہونا چاہیئے، اس ملاقات میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے آپریشن سچے وعدے کے ساتھ ساتھ ایرانی مسلح افواج کے مختلف ڈویژنوں کی جنگی تیاریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔