الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہو رکے حلقے این اے 128 سے آزادامیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفیکشن کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، عون چوہدری نے آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 128 انتخاب لڑا الیکشن کمیشن کے فام 45 کے مطابق اس حلقے میں عون چوہدری کے مد مقابل راجہ سلمان اکرم کو کامیاب قرار دیدیا گیا تھا مگر اس حلقے کے آر او نے فام 47 میں عون چوہدری کو کامیاب قرار دیدیا تھا جسے ممتاز وکیل راجہ سلمان اکرم نے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کردیا تھا، واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اور ایک روز بعد ہی اسے معطل کردیا گیا۔
عون چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قربت کی وجہ سے شہرت ملی مگر اُنھوں نے تحریک انصاف سے غداری کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا، جس کے صلے میں انھیں مسلم لیگ(ن) کی حمایت حاصل ہوئی تاہم وہ اپنے حلقے جہاں جاتے تھے لوگ انہیں غدار کہہ کر پکارتے تھے، عون چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے غیر اخلاقی موقف اختیار کیا، جسکی اسلامی شریعت میں مخصوص سزا بھی ہے۔