ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عراقچی نے یہ بات عمان کے شہر مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں مذاکرات کی پیش رفت اور ان کی رفتار سے مطمئن ہوں، انہوں نے بتایا کہ وہ اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پیشرفت اطمینان بخش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں، یہ بالکل واضح تھا کہ دونوں فریق سنجیدہ ہیں اور مسائل حل کرنے کےعزم کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہوئے ہیں، اعلی ایرانی سفارت کار نے نے مزید کہا کہ فریقین نے اختلافات کو حل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کیلئے اپنے اپنے دارالحکومتوں میں مزید مشاورت کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ تہران اور واشنگٹن کو تفصیلی مذاکرات کی طرف بڑھنے سے پہلے بعض مسائل پر ایک عام فہم اتفاق رائےقائم کرنا چاہیے، عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل اور ان کی تفصیلات پر اختلافات ہیں، انہوں نے کہا کہ عمان سہولت کار ملک کے طور پر مذاکرات کے اگلے دور کی تفصیلات کا تعین کرے گا جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کو منعقد ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے دور کی قیادت بھی وہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف فریقین کے ماہرین کی موجودگی میں کریں گے، ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا کہ چونکہ فریقین بتدریج مزید تفصیلی اور ٹیکنیکی موضوعات میں داخل ہو رہے ہیں، اسی مناسبت سے ماہرین کو مذاکرات میں مدعو کیا جائے گا، مسقط میں 26 اپریل 2025ء کے مذاکرات میں پہلی بار معاشی ماہرین موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین کی شرکت کا امکان ہے، عراقچی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تین دوروں میں صرف جوہری مسئلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس میں دیگر موضوعات کو شامل نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ جوہری مسئلے سے ایرانی وزیر خارجہ کا مطلب تجارتی اور بینکنگ پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔
ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
رجحان ساز
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
- پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا

