Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»امریکی تجارتی جنگ عقل کی سنگین خلاف ورزی ہے چین کا جوابی اقدام 125 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    تازہ ترین

    امریکی تجارتی جنگ عقل کی سنگین خلاف ورزی ہے چین کا جوابی اقدام 125 فیصد ٹیرف عائد کردیا

    یو ایس چائنا بزنس کونسل کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران چین کے خلاف تجارتی جنگ کے نتیجے میں امریکہ کو 245,000 ملازمتوں کا نقصان اُٹھانا پڑا تھا
    shoaib87اپریل 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی تمام اشیاء پر درآمدی محصولات بڑھا کر 125 فیصد کررہا ہے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید گہرا ہو جائے گی، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پرمحصولات میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے 145 فیصد تک بڑھا دیا ہے، بیجنگ کے اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن نے جمعہ کو جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر غیر معمولی طور پر زیادہ محصولات عائد کرنا بین الاقوامی تجارتی قوانین، بنیادی اقتصادی قوانین اور عقل کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے جبکہ چین کی طرف سے عائد کردہ نئی لیوی فوری نافذالعمل ہوگی، چین اور امریکہ ٹیرف کی جنگ میں مصروف ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو بیجنگ پر مزید محصولات عائد کیے ہیں، جس کے منفی اثرات اسٹاک بازاروں کے علاوہ امریکی منڈیوں پر منفی طور پر ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں، صدر ٹرمپ نے اس صورتحال کے پیش نظر چین کے علاوہ تمام ممالک پر 90 روز کیلئے ٹیرف عائد کرنے کا عمل روک دیا ہے۔
    چین پر ٹرمپ کے یونیورسل ٹیرف 145 فیصد ہوچکا ہے جبکہ چین نے ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے اپنی قومی حمیت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر بچگانہ شرارت کی تادیپ کی جائے گی، دریں اثنا چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ امریکی ٹیرف کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نیا مقدمہ دائر کر رہا ہے چینی وزارت تجارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی طرف سے پھیلائی گئی عالمی اقتصادی ہنگامہ خیزی کا ذمہ دار امریکہ ہے، وزارت کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے محصولات میں اضافے کے کھیل نے موجودہ عالمی معیشت، عالمی منڈیوں اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو شدید جھٹکے دیئے ہیں جبکہ اسٹاک بازاروں کو شدید بھونچال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ کو قبول کرنی ہوگی، چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ نام نہادباہمی ٹیرف کے کھیل کو ختم کرئے اور اپنی غلطی کو سدھارے، ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے چین پر غیر معمولی ٹیرف بڑھانا ایک نمبر گیم بن گیا ہے، جس کی کوئی عملی اقتصادی اہمیت نہیں ہےاور یہ عالمی معیشت کی تاریخ میں ایک مذاق بن جائے گا، بیجنگ نے صاف الفاظ میں امریکہ کو بتا دیا ہے کہ اگر واشنگٹن چین کے مفادات کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر اصرار کررہیگا تو چین بھی اپنے قومی عزم کے ساتھ اس کے مقابلہ کیلئے آخر تک لڑے گا، واضح رہے کہ امریکہ اور چین ہر سال تقریباً 700 بلین ڈالر کے سامان کی تجارت کرتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں کارروبار کے لئے مشکل وقت آنے والا ہے۔
    دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ٹرمپ کی جارحانہ ٹیرف پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت ِ صدارت کے دوران چین کے خلاف تجارتی اقدامات اٹھائے تھے، جن کے عالمی تجارت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے لیکن اقوام متحدہ کے ماہرین اقتصادیات نے ٹرمپ کی پہلی مدت کی تجارتی جنگ کو خالص نقصان کی صورت حال قرار دیا، جس سے امریکہ اور چین دونوں کی معیشت متاثر ہوئیں، سنہ 2021ء میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران چین کے خلاف تجارتی جنگ کے نتیجے میں امریکہ کو 245,000 ملازمتوں کا نقصان اُٹھانا پڑا تھا، اس نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ امریکہ اگلے پانچ سالوں میں اپنی جی ڈی پی میں 1.6 ٹریلین ڈالرکم پیدا کرے گا، اس کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے دلیل دی ہے کہ چین کے خلاف تعزیری محصولات سے امریکی معیشت کو طویل المدتی استحکام حاصل ہوگا جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان لیویٹ نے ٹرسٹ ان ٹرمپ کے نعرہ دہرایا، جس پر امریکی سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں ہے، اُدھر فیڈرل ریزروبینک نیویارک کے صدر جان ولیمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں افراط زر بڑھے گا جبکہ معاشی نمو کم ہوگی جان ولیمز نے صدر ٹرمپ کے جارحانہ ٹیرف پلان کے اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال افراط زر کی شرح 3.5 سے 4 فیصد کے درمیان بڑھ سکتی ہے، امریکہ میں اہم مالیاتی عہدوں پر فائز افراد کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیرف پلان کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ صاف نظر آرہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی غیر یقینی پر مبنی پالیسیوں کی بنا پر توقع کی جارہی ہے کہ اس سال امریکہ کی مجموعی گھریلو پیداوار کی نمو پچھلے سال کی رفتار سے کافی کم ہو جائے گی۔

    چین امریکہ تجارتی جنگ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبیرونی حملے کا خطرہ محسوس کیا تو جوہری ایجنسی کے اہلکاروں کو ملک سے نکال دیں گے، ایران کا اعلان
    Next Article صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران ایٹمی ٹیکنالوجی متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    پاکستان
    کالم و بلاگز اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ملک کا…

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175153
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.