پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم دونوں ہی جماعتوں کو کراچی کے ووٹرز کی حمایت حاصل نہیں رہی ہے، دونوں جماعتیں اپنے اپنے ووٹرز کو یکجا کرنے کیلئے مسلح تصادم پر اتر آئیں ہیں لیکن اسکا شکار معصوم شہری ہورہے ہیں، نیوکراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12 سالہ راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق گولیاں لگنے اور ڈنڈے کے وار سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
دونوں جماعتوں کے مسلح افراد کے درمیان تصادم کا مقدمہ پیپلزپارٹی کارکن یوسف کی مدعیت میں نیوکراچی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ایم کیوایم کے 3 کارکن اور 20 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان انتخابی مہم 2024ء کے دوران ایک سے زائد مرتبہ مسلح تصادم ہوا ہے جس سے پاکستانی کے سب سے بڑے صنعتی اور تجارتی شہر کا امن خطرے میں پڑ رہا ہے اس موقع پر رینجرز کا کردار بھی مشکوک نظر آرہا ہے۔