جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے، پیر پگاڑا کی قیام گاہ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ انتخابی نتائج پیپلز پارٹی نےخریدے ہیں، جی ڈی اے کا احتجاج اور دھرنا انتخابی نتائج اور دھاندلی کےخلاف ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کو آپ کے سیاسی تجربے کی ضرورت ہے، سندھ اور ملکی سیاست کو پیرپگارا کی دانش مندانہ سوچ کی ضرورت ہے، چاہتا ہوں آپ ملکی معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے آگے بڑھیں، اس ملاقات میں پیر پگاڑا کی جماعت کے سابق کارکن اور موجودہ گورنر کامران ٹیسوری جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا کو 16 فروری کو سندھ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف حیدر آباد بائی پاس پر دھرنا ختم کرنے اور بعدازاں سندھ اور پنجاب کی سرحدوں کو بند کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں کرسکے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں تاہم اِن کے پاکستانی فوجی قیادت کیساتھ قریبی ۔مراسم ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے، جی ڈی اے سربراہ نے مزید کہا کہ فوج وفاق کے استحکام کی علامت ہے, ہمارا احتجاج کسی ادارے کےخلاف نہیں الیکشن بیچےجانے پر ہے، 16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے، 8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔