انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزام میں معروف سماجی رہنما صارم برنی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، پاکستانی میڈیا کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، ذرائع نے مزید بتایا کہ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، صارم برنی کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا، اطلاعات کے مطابق کو صارم برنی کو امریکا سے کراچی واپس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا، حکام نے کہا کہ صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔
پاکستان میں صارم کو حراست میں لئے جانے کے بعد ایف آئی اے نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں امریکہ نے ڈی پورٹ کیا تھا یا خفیہ معلومات فراہم کیں تھیں جن کی بناء پر صارم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اب اِن سے تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ امریکہ میں ٹھوس ثبوت کے بغیر کسی فرد کو حراست میں لیکر تفتیش کرنا غیر قانونی ہے لہذا امریکی حکام تیسری دنیا کے ممالک میں اس قسم کی کیس کی بلواسطہ تحقیقات کراتے ہیں۔