پاکستان کے سابق چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاصم منیر صاحب اس ملک کے 25 کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، تاریخ نے آپ کو معاف نہیں کرنا، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے، اٹک جیل میں مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی تھی۔
اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو پیغام دیتا ہوں 25 کروڑعوام کے بارے میں سوچیں، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے، ورنہ تارآیخ آپ کو معاف نہیں کرے گی، جس طرح کا الیکشن کرانے جارہے ہیں، معیشت تباہ ہوجائے گی، مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی اکانومی اوپر نہیں جاتی۔
عمران خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کیے کیوں کہ ہمارے لوگ ابھی چھپے ہیں، آفر ہوئی 3 سال خاموش ہوجائیں اور بنی گالا بیٹھ جائیں، میں نے وہی جواب دیا، جو حقیق آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے، یہ آفر مجھے اس وقت کی گی جب اٹک جیل میں بند تھا، اس پیغام سے اسٹیبلیشمینٹ کی شرائط سامنے آگئیں کہ باریاں باریاں کھیلوں، پہلے تم مزے لو پھر ہم مزے لیں گے۔