Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 27, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ایران کا فضائی دفاعی نظام موثر، غاصب اسرائیل ایٹمی اور تیل تنصیبات پر حملہ کرنے میں مکمل ناکام
    عالم تمام

    ایران کا فضائی دفاعی نظام موثر، غاصب اسرائیل ایٹمی اور تیل تنصیبات پر حملہ کرنے میں مکمل ناکام

    ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کو کسی بھی اقدام کا متناسب ردعمل ملے گا
    shoaib87اکتوبر 26, 2024Updated:اکتوبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    ایران کی فضائی دفاعی فورس نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد اور ملک کے فضائی دفاعی نظام کے موثر ہونے کے باعث غاصب اسرائیل ملک کی ایٹمی اور تیل تنصیبات پر حملے میں ناکام رہا ہے، تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں بعض فوجی ٹھکانوں کو اسرائیلی حملوں سے معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ ایرانی آرمی کے دو اہلکار جوکہ فضائی دفاعی نظام پر تعینات تھے شہید ہوئے، ایرانی فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کے فضائی حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف وزری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو تبدیل کرنے کیلئے یہ اہم موقع ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کو کسی بھی مہم جوئی سے بچنے کے لئے سابقہ ​​انتباہات کے باوجود ہفتے کی صبح تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں، جس سے ان تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے، غیرتصدیق شدہ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ اِن تنصیبات پر کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان کا اندیشہ نہایت معدوم ہے بیان میں مزید کہا کہ ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا جبکہ اِن حملوں کے نتیجے میں کچھ مقامات پر محدود نقصان ہوا ہے، اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تہران کے آس پاس سنی جانے والی بلند آوازیں فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے تھیں، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے ایک سکیورٹی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس کے لئے امداد مہیا کرنے کی ضرورت ہو اور مہر آباد اور امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صورتحال معمول کے مطابق رہی اور فضائی حدود کو صبح نو بجے کمرشل پروازوں کیلئے کھول دیا گیا، تہران میں صبح سے معمول کی کارروباری سرگرمیاں جاری ہیں، دفاتر اور اسکول کھلے ہوئے ہیں۔

    ایران میں ہماری نمائندہ نیلوفر تقوئی نے آج صبح امام خمینیؒ ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں اور پروازوں میں چند گھنٹوں کی تاخیر کے بعد پروازیں بحال ہوگئیں، اُنھوں نے بتایا کہ شہر میں حالات زندگی نارمل ہیں، دفاتر اور بازار کھلے ہیں، تہران میں موجود اقتصادی تجزیہ نگار مہدی روغی نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے سنگین حملوں کے بعد کارروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں تھیں مگر آج صبح بازار گرم تھا اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، اُنھوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملے سے متعلق تل ابیب کے پروپیگنڈے نے جس صورتحال کو جنم دیا تھا وہ غبارے میں ہوا کی طرح سے نکل گئی ہے، اسرائیلی حملے کے دوران ایران نے اپنی دفاعی قوت کا لوہا منوالیا ہے اور ایران کا فضائی دفاعی نظام دنیا کے بیشتر ملکوں بالخصوص اسرائیل سے کئی درجے آگے ہے، ارنا نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاع نے صوبہ تہران کے ارد گرد فضائی حدود میں دشمن کے میزائلوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں ایرانی دارالحکومت میں اسرائیلی میزائلوں کو فضاء میں تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تسنیم نیوز ایجنسی نے ہفتے کی صبح اطلاع دی ہے کہ امام خمینیؒ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مہرآباد ایئرپورٹ پر صورتحال معمول پر ہے، ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں اسلامی انقلابی گارڈز کور کے فوجی مراکز پر کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، خبر رساں ایجنسی کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق تہران کے مغرب یا جنوب مغرب میں آئی آر جی سی کے فوجی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، باخبر ذرائع نے تسنیم کو بتایا کہ ایران اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، جیسا کہ پہلے تہران کہہ چکا ہے، ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کو کسی بھی اقدام کا متناسب ردعمل ملے گا۔

    الجیرہ نیوز چینل کے اردن میں موجود اپنے نمائندہ کے ذريعے بتایا کہ اسرائیلی میڈیا کو اعلیٰ اسرائیلی عسکری حکام نے نیوز فیڈ کی ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل تہران میں متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا تھا، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے نگرانی کرنے فضائیہ کے جہاز اسرائیل پہنچ چکے ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل کو فیس سیونگ چاہئے تھی جو جمعہ کی صبح حملے کرکے مل چکی ہے، تہران میں حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ مجموعی طور پر ناکام بنادیا گیا اور ملک بھر میں حساس تنصیبات محفوظ ہیں، اسرائیل کے فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں اور وہ ایران سے مزید انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، غالب امکان یہی دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کے کمزور فوجی اقدامات کے بعد تہران اس کا جواب نہیں دے جبکہ ایران مزاحمتی قوتوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا تاوقتکہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کیلئے آمادہ نہ ہوجائے، اسرائیلی فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کے بیان سے بھی یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اسرائیل ایران سے براہ راست جنگ کرنے سے خوفذدہ ہے، اس سے قبل ایرانی رہنما نے اسرائیل پر واضح کردیا تھا تل ابیب کے جوابی اقدامات دیکھتے ہوئے فوجی حکمت عملی بنائی جائے گی، اب جبکہ اسرائیل نے ہفتے کی صبح کمزور فوجی کارروائی کرکے مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہوچکے ہیں۔

    front اسرائیلی حملہ ناکام
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈیرہ اسماعیل خان ایف سی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 10 اہلکار جاں بحق
    Next Article پاکستان سے متصل ایران سرحدی علاقے زاہدان میں دہشت گردی 10 اہلکار جاں بحق متعدد زخمی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1226525
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.