ایران کی طرف سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت سے واقف ایک اعلیٰ سطحی ذریعے سی این این کو بتایا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر 26 اکتوبر کو اسرائیل کے جارحانہ حملے کا حتمی اور تکلیف دہ جواب دے گا، عرب نیوز کے مطابق ایران کے سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والے الیکشن سے قبل کیا جا سکتا ہے، سی این این نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کی معلومات کا ذریعہ کیا ہے لیکن فراہم کردہ اطلاعات کے جملوں سے یہ واضح ہے کہ ذریعہ ایران کی سکیورٹی سے وابستہ ہے اس نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل فیصلہ کن اور تکلیف دہ ہوگا، سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابتدائی طور پر اپنے فوجی نقصان کو حقیقت سے کم بتایا ہے تاہم اس سلسلے میں اسرائیلی دعوے بہت زیادہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں، عمارتوں اور آلات کو پہنچنے والے نقصان کے مقابلے میں ہمارے چار فوجی اہلکاروں کی شہادت بڑا نقصان ہے، اگر ایرانی سکیورٹی ذریعے کی معلومات درست ہیں تو ایران ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے جبکہ کنیسٹ کے رکن ایویگڈور لائبرمین نے خبردار کیا ہے اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتا تاہم حملہ ہوا تو جواب دیا جائیگا، ممکن ہے کہ اسرائیل کا فوجی جواب دو برابر ہو۔
ایویگڈور لائبرمین نے غاصب ریاست کی سیاسی اور عسکری قیادت پر زور دیا کہ جب تک ایرانی اپنی دھمکیوں پر عمل درآمد نہ کرئے ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے، اُنھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایرانی ردعمل سے قبل حملے ہی حملہ آور ہونا چاہیے، 26 اکتوبر کو ہم نے اپنی صلاحت کا مظاہرہ کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی عسکری صلاحیت کا بھرپور استعمال کریں، ایویگڈور لائبرمین کا بیان حقیقت کے بجائے سیاسی شعبدہ بازی زیادہ لگتا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے اس قانون ساز کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے ایران سے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا، ایک پریس بریفنگ میں اُنھوں نے کہا کہ ایران کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے، محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی اس مسئلے پر اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا اندازہ نہیں لگاسکتے کہ ایران کیا کر سکتا ہے، اُنھون نے کہا کہ ایران کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایران کا اسرائیل پر حملہ بھرپور تھا۔