Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ایران کی پارلیمنٹ کے انتخابات عوام کی بڑے پیمانے میں شرکت دنیا ششدر
    عالم تمام

    ایران کی پارلیمنٹ کے انتخابات عوام کی بڑے پیمانے میں شرکت دنیا ششدر

    الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق سیوں لاکھ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتیجے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چار سالوں کیلئے منتخب ایرانی پارلیمنٹ میں قدامت پسند  سیاسی شخصیات کا غلبہ رہے گا
    shoaib87مارچ 3, 20242 تبصرے6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایرانی پارلیمانی اور ماہرین کی اسمبلی کے انتخابات میں بڑے پیمانے میں ایرانیوں کی شرکت نے دنیا کو ششدر کردیا ہے، عمومی طور پر مغربی میڈیا کا خیال تھا کہ ایک سال قبل ہونے والے بعض عناصر کی ترکِ پردہ مہم جوئی کے بعد یکم مارچ کو ہونے والے مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ) اور مجلس خبرگان (ماہرین کی کونسل) کے انتخابات سے عوام لاتعلق رہیں گی، معروف مغربی میڈیا ہاؤس  نے تو اپنی فارسی نشریات میں یہاں تک پیش گوئی کردی تھی کہ ٹرن آؤٹ زیادہ سے زیادہ 10 فیصد رہےگا مگر ایران سے خواہ مخواہ حسد رکھنے والی حکومتوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کے اعلیٰ ترین حکام جنھوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کئے ہیں دانتوں میں اُنگلیاں دبانے پر مجبور ہوگئے ہفتے کو ابتدائی گنتی کے بعد یہ بات سامنے آگئی کہ ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے، غیر سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کی 12 ویں مدت اور ماہرین کی اسمبلی کی 6 ویں مدت کے لئے ملک گیر ووٹنگ میں شرکت کرنے والوں کی شرح 40 فیصد سے زیادہ رہی، پولنگ کا آغاز جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جس کیلئے ملک بھر کے 59,000 پولنگ اسٹیشنوں قائم کئے گئے تھے، لوگوں کی بڑی تعداد کے پولینگ اسٹیشن پہنچنے پر پولینگ کا وقت دو مرتبہ بڑھایا گیا، ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 15,000 سے زیادہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ مجلس خبرگان کی 88 ارکان کیلئے 144 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا واضح رہے مجلس خبرگان کی مدت آٹھ سال ہے، مجلس خبرگان رہبر انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے جس کے پاس رہبر کی تقرری یا برطرف کرنے کا اختیار بھی ہے، دونوں انتخابات کے لئے ووٹنگ 16 گھنٹے تک جاری رہی اور تمام ووٹرز کو اُن کا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق دیا گیا۔

    ایران میں اہل ووٹرز کی تعداد 61.17 ملین نفوذ پر مشتمل ہے، جن میں 30.94 ملین مرد اور 30.22 ملین خواتین شامل ہیں، ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق 25 ملین سے زائد ایرانیوں نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہفتے کے روز ایک پیغام میں صدر ابراہیم رئیسی نے ایرانی عوام کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ پر شکریہ ادا کیا، رئیسی نے کہا کہ جمعے کی ووٹنگ کے دوران ایرانیوں کی پرجوش شرکت نے گزشتہ سال فسادات کرانے کی عالمی استکبار کی کوششوں کو مٹی میں ملادیا، رئیسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتخابی ٹرن آؤٹ اسلامی وطن کے لئے عزت اور فخر کا باعث ہے جبکہ دشمنوں کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے, ایران کے انتخابی قوانین کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں اگر کوئی امیدوار 20 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرتا تو الیکشن کو دوسرے راؤنڈ تک بڑھا دیا جاتا ہے، لندن میں قائم میڈیا ہاؤس کی نشریات میں بتایا گیا کہ کے غیر سرکاری اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح، رجسٹرڈ ووٹروں کا 41 فیصد ہے جبکہ ابھی ووٹوں کی گنتی باقی ہے ابتدائی اندازوں کے مطابق 25 ملین لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔

    ایران الیکشن(1) - اسلام ٹائمز

    ہفتہ کو اس الیکشن سے متعلق سرکاری اور غیر سرکاری نتائج کی اشاعت کے بعد مجلس خبرگان کا رکن بننے کیلئے بعض اہم شخصیات کامیابی حاصل نہیں کرسکیں، جن میں ایک اہم شخصیت آیت اللہ محمد صادق آملی لاریجانی ہیں، جو مقامی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان کے انتخابات میں رشت شہر سے اُمیدوار تھے، محمد باقر نوبخت اور کرمان شہر سے آقای محمد رضا باہنر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے آقای باقر نوبخت کو ایک اعتدال پسند اور آقای باہنر کو قدامت پسند سمجھا جاتا ہے جو مازندران صوبے سے مجلس خبرگان(ماہرین کی اسمبلی) کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب نہیں ہو سکے، اسی دوران غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اصلاح پسندوں کی اہم شخصیات میں سے مسعود میزکیان ایک بار پھر تبریز کے حلقے سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق جمعہ کے روز ایرانی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں ایرانی عوام نے بھرپور شرکت کی اور دسیوں لاکھ ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتیجے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چار سالوں کیلئے منتخب ایرانی پارلیمنٹ میں قدامت پسند  سیاسی شخصیات کا غلبہ رہے گا، ہفتہ کو تہران کے سرکاری ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی قدامت پسند محمود نباویان اور حامد ریسائی ایران کی نو منتخب پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اعتدال پسند ممتاز قانوندان مسعود پیزشکیان 12ویں پارلیمنٹ میں تبریز کی نمائندگی کریں گے۔

    ایران؛ انتخابات خبرگان رهبری و مجلس بدون چشم‌انداز تغییر در وضع موجود

    ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایران اور خطے میں امریکہ کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی، ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایرانی پارلیمنٹ مضبوط موقف اپنائے گی امریکہ کیلئے مشکل ہوگا کہ وہ 2015ء کے ایٹمی معاہدے میں ایسی ترامیم منظور کراسکے جو ایرانیوں کے مفاد کے خلاف ہوں، ایک سال قبل مہسا نامی خاتون کا حراست کے دوران برین ہمبرج کے نتیجے میں انتقال کے بعد مغربی ملکوں کی 100 ملین ڈالر کی مالی امداد سے کرائی گئی بغاوت کی ناکامی کے بعد اب امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض مغربی ملکوں کے دارالحکومتوں کے مقتدرین کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے، غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل کو نکیل ڈالنے کی ایرانی مقتدرہ کی کوششیں پہلے ہی امریکہ کیلئے دردسر بنی ہوئی ہیں، منتخب ہونے والی ایرانی پارلیمنٹ ایران کے ایٹمی پروگرام کیلئے متحرک اور پیشرفت پر مبنی پالیسی تشکیل دے گی،  ایران میں مستحکم  حکومت روس، چین، وسط ایشیائی اور مغربی ایشیائی حکومتوں کے درمیان مربوط اور متحرک تعاون سے امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کو  چین سے نہیں رہنے دیں گی، بڑی اُمید تو بریکس تنظیم سے بھی ہے، جس میں براعظم امریکہ کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے حامل ممالک بھی شامل ہیں، جو امریکی ڈالر کو ضرب لگانے کیلئے ایک مکینزم پر پہلے ہی کام کررہے ہیں، ایرانی پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت نےامریکہ کے بہت سے مذموم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے اور ایرانی عوام نے اپنی جمہوری روایات کے ذریعے اسلامی نظام حکومت کو سرفراز کیا ہے۔

     

    ایران انتخاب
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلزپارٹی نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنیکی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی
    Next Article امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا اتحادی ہے،حماس
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    2 تبصرے

    1. Humza on مارچ 3, 2024 9:17 صبح

      پوری دنیا میںجمہوریت طاقتوروں کی لونڈی ہے ،جمہوری معاشرے ترقی اس لئے کرتے ہیں کہ وہاں ووٹوں کی قدر و قیمت ہوتی ہے ، ایران کی جمہوریت پر زیادہ رسرچ نہیں ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایران میں بھی جمہور کو مکمل آزادی نہیں ہے۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. امتیاز حسین on مارچ 3, 2024 9:43 صبح

      Iran is not a very large republic, but it has the second-highest level of democracy in Asia after India, with freedom of expression. There is talk of restrictions on social media in Pakistan.

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254518
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.