بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ محفوظ رہے، قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈے میں جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے، حافظ حمداللہ سمیت قافلے میں شامل تمام کارکن اور سکیورٹی اہل کار محفوظ رہے، جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ چمن سے کوئٹہ جارہے تھے، حافظ حمداللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کلی محمد شہی ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم اس مین کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، نامعلوم ملزمان نے مستونگ میں کلی محمد شہی ہائی اسکول مین قائم پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ دستی بم کے دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔