لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملے کے فوراً بعد اسرائیلی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز اور فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بستیوں پر جوابی راکٹ فائر کیے ہیں، جس کے نتیجے میں انٹیلی جنس کا مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے، واضح رہے خفیہ مواصلاتی نظام کی دوبارہ تنصیب میں ہفتوں لگ سکتے ہیں، اسرائیل کے زیر قبضہ شمالی علاقوں میں 30 سے زائد غیر قانونی بستیوں پر سائرن بجائے گئے، جس کے بعد اسرائیلی اہلکار اور فوجی حکام زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے تاہم فوجی اڈوں پر حملوں سے کم ازکم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، حزب اللہ سکیورٹی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی اہداف پر 100 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون فائر کیے ہیں، مبینہ طور پر راکٹوں اور ڈرونز کے اہداف کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف مقامات پر آگ لگ چکی ہے، واضح رہے حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کو بسانے کی کوششوں سے باز رہے، حزب اللہ کے مطابق اسرائیل کے آئن زیٹم بیس کو نشانہ بنایا گیا جہاں انٹیلی جنس کارروائیوں کیلئے مواصلاتی آلات نصب تھے، اس کے علاوہ حزب اللہ نے شمالی علاقے میں اسرائیل کے مرکزی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر مشار بیس پر اور ایئر سرویلنس اور ایئر آپریشنز یونٹ کا ہیڈکوارٹر میرون بیس پر نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شمالی علاقے میں قائم مشار اڈے کو نشانہ بنایا گیا، یہ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر لبنان میں مواصلاتی دہشت گردی کا ذمہ دار تھا، لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی عوامی مقامات پر بمباری کے نتیجے میں دارالحکومت بیروت میں کم از کم نو افراد شہید اور 59 دیگر زخمی ہوئے، شہید ہونے والوں میں 7 خواتین اور بچے شامل ہیں، خیال رہے اسرائیل اپنے شمال میں حزب اللہ کے حملوں کو بند کرانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد لبنان پر دہشت گرد حملے کررہا ہت تاکہ وہ مقبوضہ شمالی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کو دوبارہ بسا سکے جو اِن علاقوں سے فرار ہوکر وسطی اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں، جسکی وجہ سے جنگی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، حزب اللہ نے گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کی اس عسکری پٹی کو گرم کر رکھا ہے، اس محاذ پر اسرائیلی کو شدید فوجی نقصان پہنچا ہے۔
1 تبصرہ
دیکھیں اسرائیل باز انے والا نہیں ہے اس کی فطرت میں لڑائی ہے قبضہ ہے لوگوں کے املاک پہ قبضہ کرنا ان کی زمینوں پہ قبضہ کرنا جب سے اسے فلسطین پرمسلط کیا گیاہے اسرائیلی حکومت کو اس وقت سے عربوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے