امریکہ نے ایران اور چین کے چھ اداروں اور چھ افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں،امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور بیلسٹک میزائل پروپیلنٹ اجزاء کی خریداری میں ملوث ہےجوتازہ پابندیوں کا سبب بنا ہے، پابندیاں ایک ایسے نیٹ ورک کو نشانہ بناتی ہیں جس نے چین سے ایران تک اہم مواد بشمول سوڈیم پرکلوریٹ اور ڈیوکٹیل سیباکیٹ کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے، منگل کے روز جاری ہونے والے ایک پریس بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ، ایران اور چین میں مقیم چھ اداروں اور چھ افراد پربیلسٹک میزائل پروپیلنٹ اجزاء کی خریداری کے نیٹ ورک میں کردار ادا کرنے پر پابندیاں لگا رہا ہے، جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کور بھی شامل ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس نیٹ ورک کو نشانہ بنائیں گی جس نے چین سے ایران تک سوڈیم پرکلوریٹ اور ڈائی آکٹائل سیبکیٹ کی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے،منگل کے روز لگائی گئیں امریکی پابندیاں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے اور ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئےصدر ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا حصّہ ہے۔
امریکی پالیسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ ان لوگوں کا احتساب جاری رکھے گا جو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، جس میں بیلسٹک میزائلوں کیلئے استعمال ہونے والے پروپیلنٹ اجزاء کی خریداری شامل ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سوڈیم پرکلوریٹ امونیم پرکلوریٹ تیار کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جسے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جو ریاستوں کے درمیان کثیرالجہتی سیاسی سمجھوتہ ہے، جو میزائلوں اور میزائل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو محدود کرنا چاہتے ہیں، امونیم پرکلوریٹ اور ڈیوکٹیل سیباکیٹ دونوں ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹروں میں قابل استعمال کیمیکل ہیں، جو عام طور پر بیلسٹک میزائلوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کی ترقی امریکہ کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ایک اہم خطرہ ہے، ایران کی میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی صلاحیتوں کی تیز رفتار ترقی امریکہ اور ہمارے شراکت داروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، یہ مشرق وسطیٰ کو بھی غیر مستحکم کرتا ہےاور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے جن کا مقصد ان ٹیکنالوجیز کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،بیسنٹ نے کہا کہ طاقت کے ذریعے امن حاصل کرنے کیلئےایران کے میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری وسائل تک رسائی سے محروم کرنے کیلئے تمام دستیاب اقدامات کرتا رہے گا۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

