Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»تعلیم و صحت سےفلسطینیوں کو محروم کرکے اسرائیلی فوج نسل کشی کا جدید حربہ استعمال کررہی ہے
    تازہ ترین

    تعلیم و صحت سےفلسطینیوں کو محروم کرکے اسرائیلی فوج نسل کشی کا جدید حربہ استعمال کررہی ہے

    shoaib87جولائی 12, 2024Updated:جولائی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار روز میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے چار اسکولوں تباہ ہوئے ہیں، جس میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اِن غیر متوقع حملوں کے نتیجے میں سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں عورتوں اور بچوں کی اکثریت تھی، واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے نو ماہ سے جاری جنگ میں اقوام متحدہ کے تحت غزہ میں چلائے جانے والے دو تہائی اسکولوں پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے، جن میں بعض اب صرف مٹی کا ڈھیر ہیں، اسرائیلی فوج نے اپنے مذموم اقدامات کو حماس کے خلاف کارروائی کا حصّہ بنارہی ہے لیکن یہ واضح ہے کہ فلسطینی بچوں کو علم کی روشنی سے محروم کیا جارہا ہے، اسرائیلی فوج غزہ میں منظم نسل کشی ہی نہیں کررہی بلکہ زندہ بچ جانے والے فلسطینیوں کو طبی اور نفسیاتی طور پر کمزور کرنے کی منصوبہ بند کوششوں میں مصروف ہے جبکہ عالمی برادری اِن تمام حالات سے باخبر ہونے کے باوجود اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالنے سے گریزاں ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بنندی کی قرارداد منظور کرچکی ہے مگر اسرائیل کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے، عراق، لیبیا، شام، سوڈان لبنان اور افغانستان میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بناکر جس سُرت سے امریکہ اور یورپی ملکوں نے فوجی مداخلت کی وہ تیزی اسرائیل کے ضمن میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ہے، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل نے غزہ میں اقوام متحدہ کی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حماس کے بجائے اس خطے کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دلوایا جاسکے، سعودی عر یہ جرات کرسکتا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات رکوانے کیلئے وہاں اقوام متحدہ کی فوج تعینات کرانے کا مطالبہ کرئے۔

    منگل 9 جولائی کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے ایک اسکول کے قریب اسرائیل کی بمباری میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ کے طبی حکام کے مطابق نصیرت کیمپ میں ایک اسکول پر ایسے ہی ایک اور حملے میں 16 فلسطینی شہید ہوئے، ایک حملہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر بھی کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے پناہ لے رکھی تھی، اطلاعات کے مطابق سوموار کو نصیرت کیمپ میں یا اس کے قریب اقوام متحدہ کے تحت ایک اسکول پر حملہ کیا گیا، گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کے اسکولوں پر حملے عام ہو گئے ہیں اور ہر مرتبہ ایسے حملے میں شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اکتوبر7، 2023 سے جاری جنگ کے دوران اقوام متحدہ نے غزہ میں تمام اسکول بند کر دیئے تھے اور انہیں فلسطینیوں کیلئے محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا، جس کی وجہ سے تقریباً 6 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، گزشتہ نو ماہ میں ایک وقت میں ان اسکولوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی، اس حقیقت کو بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ تل ابیب کی ایماء پر اقوام متحدہ نے اسکولوں کو فلسطینی شہریوں کیلئے محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا تھا، اقوام متحدہ کے ایک اہلکار جولیٹ توما نے کہا ہے کہ اگر یہ جنگ مزید جاری رہی تو بچوں کی ایک پوری نسل تعلیم سے محروم ہو جائے گی، بچے جس قدر طویل عرصہ تک اسکولوں سے باہر رہیں گے ان کے لئے تعلیمی نقصان کو پورا کرنا اتنا ہی مشکل ہو جائے گا، انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری اسرائیل اور عالمی یہودی لابی کے خوف سے اسکولوں سے دور رہنے والے فلسطینی بچوں کے مستقبل کے بارے میں ابھی غفلت برت رہیں ہیں لیکن جب یہ استحصال زدہ بچے مزدوری، نوعمری کی شادی اور اپنے حق کیلئے مسلح جد وجہد کریں گے تو انہیں اسرائیل کے مذموم اقدامات یاد نہیں رہیں گے۔

     اقوام متحدہ کے مراکز کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا اسرائیلی بیہودہ اور نامعقول الزام جنگی اُصولوں کو پامال کرنے کے مترادف ہیں، اسکولوں کو نشانہ بنانا جبکہ یہاں پناہ گزین موجود ہوں کھلا جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس بات کا ضرور نوٹس لینا چاہیے، جنگی اُصولوں کے مطابق اسکولوں، پناہ گاہوں اور طبی مراکز جیسی شہری تنصیبات کو جنگ سمیت ہر طرح کے حالات میں تحفظ ملنا چاہیے، دوسری طرف اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے بے یارو مددگار فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سنگین رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ہیں، غزہ میں آمد کے راستے بند ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے غیر ضروری تاخیر کے باعث امداد کی رسائی مشکلات سے دوچار ہے، عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی 98 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہوکر امراض میں مبتلا ہورہی ہے، غذائی قلت نے فلشطینیوں کی قوت مدافعت کو کمزور کردیا ہے خصوصاً عورتوں اور بچوں میں جنکی تعداد اب 16 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ خواتین سالوں تولیدی عمل میں پیچیدگیوں کا شکار ہوکر افزائش نسل سے محروم ہوجائینگی، لگتا ایسا ہے کہ اسرائیل کی نسل کشی کا عمل فلسطینیوں کی موجودہ نسل تک محدود نہیں بلکہ وہ آئندہ نسل کو بھی ختم کررہی ہے، معالجین نے بتایا ہے کہ حاملہ خواتین کو درپیش شدید غذائی قلت، ذہنی دباؤ اور خوف کے باعث بچوں کی قبل از وقت اور کمزور حالت میں پیدائش کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خواتین اور بالغ لڑکیوں کے صنفی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے کی شرح بھی بڑھ رہی ہے اور خاص طور پر بے گھر، بیوہ یا بے سہارا خواتین کیلئے یہ خطرات اور بھی زیادہ ہیں۔

    اسرائیلی نسل کشی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو پانچ سو پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر رہی ہے
    Next Article الیکشن کمشنر سمیت تمام ارکان کو استعفیٰ دے کر گھروں پر آرام کرنا چاہیے، جماعت اسلامی کا موقف
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162750
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.