Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کا لیا ہوا قرضہ عوام کیوں دیں؟
    کالم و بلاگز

    جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کا لیا ہوا قرضہ عوام کیوں دیں؟

    پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے جنھیں منتخب کیا وہ الیکشن کمیشن اور مقتدرہ کی پچھائی بساط  پر فارم 47 میں ہار چکے ہیں
    shoaib87فروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان میں ناقابل قبول الیکشن تمام ہوگئے ، اسمبلیاں آباد ہورہی ہیں، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے ارکان نے حلف اُٹھا لیا ہے، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، پاکستان تحریک انصاف جسے ملک کی فوجی مقتدرہ نے الیکشن لڑنے نہیں دیا، آزاد حیثیت میں اس جماعت سے ہمدردی رکھنے والےمنتخب ارکان  ایوانوں میں پہنچ چکے ہیں  مگر انہیں شکار کرنے والیاں اور والے پہلے سے وہاں موجود ہیں، تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کو شکار ہونے سے بچانے اور خواتین و اقلیتوں کی نشتیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل کا سہارا لیا گیا ہے،  قانونی طور پر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو حالیہ الیکشن  کے بعد اسمبلیوں سے باہر رکھا گیا ہے لہذا اِن اسمبلیوں کی کوئی قدر وقیمت  لگانا محال ہے، جب تک  کہ فارم 45  اور فارم 47 کا قضیہ ابھی باقی ہے، عدالتوں کا فیصلہ کیا آتا ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں،پاکستان میں انصاف کو جس طرح ذنح کیا جاتا ہے اُس کی مثال تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کے ضمن میں آنے والے فیصلے ہیں، چند دنوں میں وفاقی اور کم ازکم تین صوبوں میں حکومتیں تشکیل دیدی جائیں گی، خیبرپختونخواہ میں بھی نا چاہتے ہوئے  حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا لیکن اُس کے بعد کیا ہوگا، موجودہ  نام نہاد نظام کی تشکیل دینے کے بعدعوام کیلئے ریلیف کی خواہش رکھناخیال خام پکانا ہے،  حالیہ الیکشن اور اس کے نتیجے میں وجود میں آنے والی  حکومتوں کےبارے میں ہماری فوجی قیادت نےمنصوبہ بندی تیار کی ہے، وہی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف

    پاکستان کی فوجی مقتدرہ کا خیال ہے کہ وہ تشکیل دیئے جانے والے نام نہاد جمہوری نظام کے ذریعے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیساتھ  عوام کی زندگی کو بہتر بناسکے گی تو یہ پاکستان کی فوجی مقتدرہ کی خام خیالی ہے، جب تک  عوام پُر سکون نہیں ہونگے سیاسی استحکام کا قائم ہونا ناممکن ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے اعلان کرایا ہے کہ وہ  آئی ایم ایف سے کہیں گے کہ پاکستان کو مزید قرضہ دینے سے قبل حالیہ الیکشن کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرانے کا مطالبہ کریں، اس ضمن میں عمران خان کے دلائل بہت مستحکم ہیں کیونکہ حالیہ الیکشن کے بعد جن لوگوں کو حکومت دلوائی گئی ہے وہ ایک مسلمہ دھاندلی شدہ  انتخابات کے نتیجے میں  برسراقتدار آئے ہیں ،یہ حکومتیں سیاسی فیصلے لینے میں ناکام رہیں گی، اِن حکومتوں کوکٹھ پتلی کی طرح نچایا جائیگا، برسراقتدار آنے والی حکومتوں میں اکثریت اُن لوگوں پر مشتمل ہے جو پہلے ہی کرپشن کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، جعلی مینڈیٹ  ذریعے برسراقتدارآنے والے  حکمرانوں کی منشا اپنے کیسز کو التوا میں ڈالنا ہوگا، مثلاً صدر کیلئے اتحادی حکومت  معاہدے کے مطابق آصف زرداری کو نامزد کرئے گی، جنھیں پانچ سال کیلئے صدارتی استشنیٰ مل جائے گا اور پانچ سال  اُن کے خلاف کرپشن کے مقدمات نہیں چل سکیں گےاور  پاکستان یوں ہی اعلیٰ سطح پر کرپشن کا شکار رہے گا، پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر  عمران خان نے عوام کی خاطرایک درست اور بروقت کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ بتائیں گے کہ دھاندلی ذدہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں  عوام کی نمائندہ نہیں ہوسکتیں جب تک کہ 8 فروری کے انتخابات کا آڈٹ کراکے دودھ کا دودھ پانی کا پانی نہیں کرلیا جاتا،  دھاندلی کے ذریعے وجود میں آنے والی حکومتیں عالمی میڈیا کے مطابق  نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہیں۔

    The Condition Of The Pakistani Economy Is Poor| پاکستانی معیشت کابراحال ،  عوام بے حال

    عمران خان نے عوام کے حق کی بات عالمی ادارے تک پہنچانے کا فیصلہ کرکے کرپٹ سیاستدانوں کی دم پر پیر رکھ دیا ہے، اسی لئے شرجیل میمن جیسے افراد عمران خان کے اس فیصلے کو 24 کروڑ عوام پر حملہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں بہت کم مواقع ہیں  جب کسی لیڈر نے عوام کیلئے سوچا ہو، قرضہ حکومتیں لیتی ہیں واپس عوام کو کرنا پڑتا ہے، ایسے حکمران جو کرپشن کو برا نہ سمجھتے ہوں تو قرضوں کا بڑا حصّہ  کرپشن کی نذر  ہوجاتا ہے،جو بچتا ہے وہ حکمرانوں اور نوکرشاہی  کی آسائشوں  پر خرچ ہوتے ہیں پروٹوکال ، گاڑیاں گھوڑے، ہٹو بچو پراربوں  خرچ ہوجاتے ہیں جبکہ غریب کی غربت وہیں کی وہیں رہتی ہے،  پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے جنھیں منتخب کیا وہ الیکشن کمیشن اور مقتدرہ کی پچھائی بساط  پر فارم 47 میں ہار چکے ہیں لہذا آئی ایم ایف ہو یا کوئی بھی عالمی مالیاتی ادارہ ایسی کسی حکومت کا لیا گیا قرضہ عوام کیوں دیں جو چند ہزار لوگوں کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہو۔

    قرضہ واپس
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشہباز حکومت نے پاکستانیوں کو مالی سال کے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالرز کا مقروض بنادیا
    Next Article سندھ میں پیپلزپارٹی کی دھاندلی خواتین سیاسی کارکنوں پر فورسز کا تشدد
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162808
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.