لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گمسان کی لڑائی جاری ہے، غاصب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں درجنوں سرحدی دیہات پر شدید حملے کیے جس کے بعد حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری سمیت متعدد فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچا، اس سے قبل حزب اللہ نے غیر قانونی یہودی بستیوں کو خالی کرنے کا عبرانی زبان میں حکمنامہ جاری کیا تھا، جس کے بعد حزب اللہ نے یہودی بستیوں پر حملے شروع کردیئے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں اور انفراسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے بعدحزب اللہ نے یہودی آبادیوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، منگل کو حزب اللہ کے فضائی یونٹ نے اسرائیلی فضائیہ کو بمباری کئے بغیر بھاگنے پر مجبور کردیا بنانے جبکہ بدھ کے روز حزب اللہ نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے داغے جس کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے، حزب اللہ کی جانب سے فائر کئے گئے بعض میزائلوں حیفہ کے مضافات میں روکا گیا جبکہ میزائلز کی بڑی تعداد نتانیا کے مختلف علاقوں میں ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
اُدھر عرب نیوز کے مطابق حزب اللہ نے ڈرون طیارے سے شمالی اسرائیل میں نہاریا کے مقام پر اسرائیلی فضائیہ کیلئے آلات تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نقصان پہنچا، اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی ٹینکوں کی بڑی تعداد لبنانی قصبے الخیام کے مشرقی اطراف داخل ہوئی جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ سرحد سے فاصلے پر اسرائیلی پیشرفت تھی، لیکن حزب اللہ نے ٹینکوں کی پیشرفت کو روک دیا اس دوران 6 مرکاوا ٹینک تباہ ہوگئے اور متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، منگل کو حزب اللہ نے اپنے بیانات میں تصدیق کی کہ اس نے الخیام کے جنوبی اور مشرقی جانب اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں اور توپ کے گولوں کے ذریعے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ٹینک مکمل طور پر تباہ اور پانچ ٹینکوں کو نقصان پہنچا، حزب اللہ نے بدھ کی شام جاری بیان میں بتایا کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی زمینی کارروائی کے تقریباً ایک ماہ بعد لبنان کے سرحدی شہر خیام میں اسرائیلی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، حزب اللہ کے جنگجوؤں نے حملہ آور افواج کا بہادری سے مقابلہ کیا، یاد رہے کہ اسرائیل نے 23 ستمبر سے بیروت کے جنوبی مضافات کے علاوہ وادی البقاع پر اپنے حملے شدید کر دیئے تھے۔