حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں غاصب اسرائیل کی فوجی پوزیشنوں اور غیرقانونی یہودی بستیوں پر شدید حملہ کو متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، راکٹوں اور توپ خانے کے گولوں نے جمعرات کو صبح سویرے لبنان کے جنوبی شہر خیام میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مجاہدین نے دوسری بار خیام کے علاقے کے جنوب میں اسرائیلی دشمن افواج کے ایک اجتماع کو توپ خانے سے نشانہ بنایا، حزب اللہ کے سکیورٹی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نے ایک الگ حملے میں یفتہ کی غیر قانونی بستی میں اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع کو راکٹ سے نشانہ بنایا، جنگجوؤں نے اکا شہر کے مشرق میں واقع یارکا کے گوداموں کو بیلسٹ میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد گوداموں میں آگ لگ گئی اور کئی گھنٹے تک فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف رہے، حزب اللہ کے مجاہدین نے درجنوں راکٹوں سے کرمیل کی یہودی بستی پر بھی بمباری کی، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمتی گروپ کی جانب سے شمالی مقبوضہ علاقوں میں کرمیل اور پڑوسی قصبوں کی طرف 30 کے قریب راکٹ فائر کئے، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لبنان سے حزب اللہ نے جمعرات کو اسرائیل کے زیرقبضہ شمالی علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں سات آباد کار ہلاک ہوئے، یہ حملے اس ماہ کے شروع میں جنوبی لبنان پر حملے کے بعد سے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے سب سے مہلک حملے تھے، دریں اثنا اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے بغیر پائلٹ کے ایک طیارے کو مار گرایا جو لبنان سے مغربی گلیلی کے علاقے میں داخل ہوا تھا، اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک ہی وقت میں بالائی گلیلی میں کئی پروجیکٹائل کو گرایا گیا، اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ ایک بغیر پائلٹ کا طیارہ مشرق سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں داخل ہوا تھا، عراق میں اسلامی مزاحمت نے قبل ازیں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سمیت اسرائیل پر تین ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حزب اللہ نے بدھ کی شام اسرائیلی ٹھکانوں پر چار حملوں کا اعلان کیا تھا۔