غزہ اور لبنان میں سویلین علاقوں پر پر اسرائیل کی فضائی بمباری کے جواب میں مزاحمتی تحریکوں نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز الجردہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع پر راکٹوں سے حملے کئے جس میں کم ازکم 8 یہودی فوجی ہلاک اور متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، فرانسیسی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ہفتے کو اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے جنوب میں واقع دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری پر میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے فیکٹری تباہ ہوگئی، امریکی میڈیا نے بتایا کہ حزب اللہ نے ہفتے کو اسرائیلی فوجی اڈوں پر متعدد راکٹ داغے ہیں، تل ابیب انتظامیہ نے شمال میں زیر قبضہ علاقوں میں حکم دیا ہے کہ مارکیٹیں بند رکھی جائیں، اِن علاقوں میں پہلے سے ہی پروازیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں، لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں سوما بیس پر میزائل حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، حزب اللہ نے زاریت بیرکوں پر تعینات اسرائیلی فوجیوں پر میزائلوں سے حملہ کیا اور مغربی گلیلی کے علاقے مائلیا میں اسرائیلی فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا، ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو رامیہ ملٹری سائٹ کے قریب تھا جبکہ کھربیت زریت چوکی میں اسرائیلی پیادہ یونٹ پر گولہ باری کی، جس سے براہ راست حملے کی تصدیق ہوئی۔
ہفتے کے روز حزب اللہ کے جنگجوؤں نے حیفہ کے جنوب میں 7200 بیس پر گولہ باری بھی کی، لبنانی مجاہدین نے جنوبی لبنان کے گاؤں بلیدہ کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھی نشانہ بنایا اور مقبوضہ علاقوں میں ساحلی شہر تبریاس پر گولہ باری کی، دوسری طرف عراق میں اسلامی مزاحمتی گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی مقامات کے خلاف تازہ کارروائیوں میں کامیکاز ڈرون کا استعمال کیا ہے، حشد الشعبی کے تحت مزحمتی تنظیم نے ہفتے کے روز مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں میں ایک اسرائیلی فوج کے ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے، عراق میں ہفتے کی صبح ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا، عراق کے مزاحمتی اتحاد نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا، مزاحمتی اتحاد نے اسرائیل کے زیر قبضہ اسی علاقے میں واقع ایک اہم ہدف پر دوسرے ڈرون حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔
1 تبصرہ
اسرائیل کے حزب اللہ کو ختم کر دے گا لیکن ایسا تھوڑی ہوا دیکھیں کتنا اچھا زمینی مقابلہ ہو رہا ہے اب اسرائیل کو پتہ چلے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے