جنوبی لبنان کے سرحدی دیہات میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کے 36 واں روز حزب اللہ کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے غاصب فوج پر حملے جاری ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کو کئی دیہاتوں سے پسپا ہونا پڑا ہے، حزب اللہ کے ملٹری میڈیا نے منگل کے روز بتایا کہ مزاحمتی تنظیم نے راکٹوں ڈرونز کے حملوں سے غاصب ریاست کی اہم اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا، خاص طور پر معلی گولانی 810 ویں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور حدیرہ میں گولہ بارود کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا، اسی تناظر میں اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان سے متعدد بریگیڈز کا انخلاء شروع کردیا ہے، اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی بریگیڈز کو جنوبی لبنان سے باہر نکال لیا گیا ہے کیونکہ وہ جنوبی لبنان میں کوئی اہم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، عبرانی زبان کے روزنامے نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں، یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج لبنانی قصبوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جن پر اس نے عرب ملک کے خلاف زمینی حملے کے ایک حصے کے طور پر جنوبی لبنان میں چھاپے مارے تھے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج کو افرادی قوت کے ایک سنگین مسئلے کا سامنا ہے کیونکہ اس کے پاس ہزاروں فوجیوں کی کمی ہے، کم و بیش 13 ہزار فوجیوں نے ذہنی دباؤ کی بناء پر فوجی سرگرمیوں میں شرکت سے انکار کردیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں مرد فوجیوں کی بھرتی میں اوسطاً 1 فیصد کمی آئی ہے، اسرائیلی فوج کو افرادی قوت کے مسئلے سے اُس وقت دوچار ہے جب اُسے لبنان اور غزہ کی پٹی میں شکست کا سامنا ہے، دوسری طرف عراق میں اسلامی مزاحمت نے اسرائیل میں مختلف اہداف پر حملے کئے ہیں، عراقی گروپ نے غاصب ریاست پر منگل کو 5 ڈرون حملے کیے ہیں، پہلے ڈرون حملے میں حیفہ پورٹ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔