ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری اپنے لائف اسٹائل سے خوش رہنے والوں کی عالمی فہرست میں 108 نمبر پر ہے، بدھ کو جاری ہونے والی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق امریکہ عالمی فلاح و بہبود کے انڈیکس میں گراوٹ کے باعث نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی اداسی نے امریکہ کو 12سال میں پہلی بار ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق 15 سے 23 نمبر پر لاکھڑا کیا ہے، خوشگوار زندگی کا لطف اُٹھانے والے ملکوں کے شہریوں میں سرِفہرست فن لینڈ ہے جو لگاتار ساتویں سال پہلے نمبر پر رہا، 30 سال سے کم عمر کے لوگوں کے خیالات کے مطابق لتھوانیا دنیا کی سب سے خوش رہنے والی قوم ہے جبکہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ڈنمارک کےشہری سب سے زیادہ خوش رہے، سروے کیے گئے 143 ممالک میں افغانستان اور لبنان درجہ بندی میں سب سے نیچے رہے، افغانستان کو 2020 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جاری انسانی بحران کا سامنا ہے، جب کہ مؤخر الذکر کو لگاتار تین سال تک دوسرے سب سے کم خوش رہنے والے ممالک کا درجہ دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو سپورٹ کرنے کی کوشش میں 2012 میں شروع کی گئی سالانہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ امریکی مارکیٹ ریسرچ کمپنی گیلپ کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جس کا تجزیہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی کی سربراہی میں عالمی ٹیم کر رہی ہے، محققین نے 143 ممالک اور خطوں کے لوگوں سے کہا کہ وہ درجہ بندی بنانے کے لئے پچھلے تین سالوں کے اوسط اسکور کا حساب لگانے سے پہلے 0 سے 10 کے پیمانے پر اپنی زندگی کا اندازہ کریں، تازہ ترین رپورٹ اُس ڈیٹا پر انحصار کرتی ہے جو کووڈ 19 وبائی بیماری کے آغاز کے بعد جمع کیا گیا تھا، سروے کے جواب دہندگان نے 2021 اور 2023 کے درمیان سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔
2 تبصرے
جناب ایڈیٹر صاحب
آپ کی منتخب خبریں غیر معمولی طور پر اردو زبان بولنے والوں کیلئے سودمند ثابت ہوتی ہیں، میں حیدرآباد دکن بھارت میں رہتا ہوں ماس میڈیا پڑھا ہوں آپ چاہیں تو میں اعزازی طور پر آپ کی سائٹ کیلئے کام کرسکتا ہوں ۔
آپ کا دینی بھائی حسنین
پاکستان کی خوشیوں کو نوازشریف اور زرداری ہضم کرچکے ہیں ملک کو مقروض بنایا اور کرپشن کی ہے غربت میں خوشیاں کہاں کی