خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سےٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے، خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 5 غیرملکی شامل ہیں, ایک اعلیٰ پولیس افسر نے منگل بتایا کہ شمال مغربی پاکستان میں ایک قافلے پر خودکش حملے میں تو پانچ چینی شہری ایک پاکستانی ہلاک ہوگئے، ریجنل پولیس چیف محمد علی نے رائٹرز کو بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا، اُنھوں نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور مارا گیا، یبرپختونخوا پولیس نے بتایا کہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، اعلیٰ پولیس اہلکار نے کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگوں کو محفوظ کرلیا گیا ہے، سنہ 2021ء میں چینی کارکنوں پر دہشت گردی کے حملے کے بعد چین نے اس اہم اور بڑے منصوبے پر کام بند کردیا تھا۔
داسو میں پاکستان کا ایک بڑا ڈیم چینی امداد سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اس علاقے پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں، 2021ء میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے، نومبر 2022ء میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو قید، سزائے موت اور جرمانے کی سزائیں سنائیں جبکہ چار ملزماں کو بری کردیا، واضح رہے کہ اس حملے میں نامزد چار ملزمان ابھی تک مفرور ہیں، واضح رہے کہ اس واقعے کے فوری بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گیس لیک ہوئی جس سے ایک دھماکہ ہوا اور بس ایک کھائی میں جا گری۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بس حادثہ تھا، دہشت گردی کا واقعہ نہیں۔
4 تبصرے
جب پاکستان میں غیرملکی قتل کئے جائیں گے تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی؟
افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اس میں امریکہ اور ہندوستا ملوث ہے
China has great tolerance, otherwise why should a country work for the development of another country by killing its own citizens
معلوم نہیں پاکستان میں چینیوں کو کیوں مارتے ہیں چین تو ہماری ہر فورم پر مدد کرتا ہے، اگر چین ہمارا ساتھ نہیں دے تو ہندوستان ہمارے ملک پر قبضہ کرلے