Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»دھاندلی کے خلاف تحریک منظم پیپلزپارٹی نے اپنی ڈیمانڈ بڑھا دی
    پاکستان

    دھاندلی کے خلاف تحریک منظم پیپلزپارٹی نے اپنی ڈیمانڈ بڑھا دی

    پاکستان کے سیاسی استحکام، معیشت اور جمہوریت کو دھاندلی کرنے والی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے داؤ پر لگایا ہوا ہے
    shoaib87فروری 17, 2024Updated:فروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     پاکستان کے مختلف شہروں میں دھاندلی کے خلاف ہفتے کو بڑے مظاہرے ہوئے، اس سے قبل سندھ کی گزشتہ پندرہ سالہ تاریخ میں پیپلزپارٹی کو اس طرح اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس طرح جمعہ کو حیدر آباد بائی پاس پر کرنا پڑا ہے جب سندھ بھر سے کئی لاکھ لوگ پیپلزپارٹی کی دھاندلی کے خلاف جمع ہوئے اور دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کردیا، یہ جی ڈی اے کا اجتماع تھا جسے الیکشن 2024ء سے کئی ماہ قبل فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد کرنے کی صورت میں اُن کی پکی نشتیں دلانے کا عندیہ دیا تھا مگر پیر پگاڑا صبغت اللہ راشدی نے فوج کی عزت کرتے ہوئے اس تجویز کو ماننے سے انکار کردیا اور پیر صاحب نے الیکشن 2024ء کے دھاندلی زدہ نتائج میں بیلنس کرنے کی غرض سے جو دو نشتیں جی ڈی اے کو ملی ہیں وہ بھی پاکستانی فوج کے احترام میں انہیں واپس کردی ہیں، حیدرآباد بائی پاس پر لاکھوں کا اجتماع ہونا کوئی مذاق نہیں ہے، پیر پگاڑا کا سڑکوں پر نکلنے کے فیصلے نے سندھ کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے اور اسکی شدت کو راولپنڈی میں بھی محسوس کیا گیا ہے، پندرہ سالوں میں پیپلزپارٹی کو سندھ میں کسی منظم اپوزیشن کا سامنا نہیں رہا ہے، لیکن اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، بدین کی مرزا فیملی زرداری اور بلاول کو 440 کا جھٹکا لگا رکھا ہے، کراچی میں جماعت اسلامی نے انتخابات 2024ء میں دھاندلی کے خلاف تحریک منظم کررہی ہے جبکہ سندھ میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی منظم دھاندلی کو ماننے سے انکار کردیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان راجہ سلمان اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کے ذریعے ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اپنی جماعت کی نشتیں واپس لیں گے۔

    نتائج مسترد، جی ڈی اے کا جمعہ کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان

    پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی خواہش ہے کہ جلد از جلد وفاق اور پنجاب میں پاور شیرنگ کے معاملات طے ہوجائیں اور دھاندلی پر مبنی آر اوز کے نتائج پر اِن دونوں جماعتوں کے اُمیدوار حلف اٹھا لیں اور وہ اُمیدوار جو فارم 45 کے تحت کامیاب قرار پائے تھے وہ عدالتوں کے چکر لگا لگا تھک جائیں، اسی لئے پیپلزپارٹی وفاق میں ن لیگ کی حمایت کے بدلے وفاق کے اہم آئینی عہدوں کے علاوہ پنجاب میں بھی گورنر اور اسپیکر سمیت نصف صوبائی وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے، پاور شیئرنگ کا معاملہ طے ہوتے ہی پیپلزپارٹی کی طرف سے اسمبلیوں کے اجلاس بلانے کا مطالبہ سامنے آئے گا، اگر اسمبلیوں کے اجلاس منعقد کرانے میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی تو الیکشن 2024ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو دریا برد کرانے کی کوشش کی جائے گی، خیال رہے یہ بھٹو یا بے نظیر کی پیپلزپارٹی نہیں بلکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی ہے جو اس جماعت کو ایک سرمایہ کار کمپنی کی صورت میں چلارہے ہیں، پیر پگاڑا نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن 2024ء تین ماہ پہلے فروخت ہوگئے تھے اور ظاہر ہے سرمایہ دار پارٹیوں نے ہی الیکشن خریدا ہوگا، جو جماعتیں عوام کی مالی مدد سے چلتی ہیں وہ الیکشن کیسے خرید سکتی ہیں۔

    جی ڈی اے نے الیکشن نتائج مسترد کردیے، سندھ اسمبلی کی نشستیں بھی چھوڑنے کا

    مسلم لیگ(ن) کو اچھی طرح دماغ میں یہ بات رکھنی چاہیئے کہ زرداری اور بلاول کی پیپلزپارٹی ایک مافیا ہے وہ پنجاب اور وفاق میں شہباز شریف اور مریم نواز کو زیادہ عرصے اقتدار میں نہیں رہنے دے گی، پیپلزپارٹی اچھی طرح جانتی ہے کہ مسلم لیگ(ن) دھاندلی کے ذریعے اکثریتی پارٹی بنی ہے یہ بات مسلم لیگ(ن) کے منتخب اراکین بھی جانتے ہیں کہ اب نوازشریف خاندان کی ہوا اُکھڑ چکی ہے، نوازشریف آئندہ انتخابات خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہونگے نتیجہ یہ ہوگا کہ الیکشن 2024ء کی دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اسمبلی میں ن لیگ کے کبوتر پیپلز پارٹی کے چھچے پر لڈو کھائیں گے، زرداری بلاول سمیت شریف خاندان کی سیاسی اخلاقیات قصّہ پارینہ بن چکی ہے اِن کیلئے پیسہ اور اقتدار کے علاوہ کوئی چیز معنیٰ نہیں رکھتی ہے، مریم نواز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کراکے پیپلزپارٹی نے ترپ کا پتہ کھیلا ہے، اگر مریم نواز کی جگہ حمزہ شہباز کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا جاتا تو پیپلزپارٹی پنجاب میں کمزور پیچ پر ہوتی اور مسلم لیگ(ن) کو ہڑپ کرنے میں اُسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا مگر مریم کو حوس کو کون مٹائے وہ اقتدار میں آنے کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، جس طرح بلاول کبھی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا اُسی طرح مریم نواز بھی اس ملک کی وزیراعظم نہیں بن سکتیں چاہے چیف جسٹس صاحبان بھی کسی بھی وجہ سے اُن کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہوں۔

    اتنی کھچڑی بن گئی ہے، حکومت 8، 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، پیر پگارا - Pakistan - Dawnnews

    آصف علی زرداری کی دوستی زیادہ خطرناک ہوتی ہے، مسلم لیگ(ن) نے پنجاب کیلئے پیپلزپارٹی پر انحصار کیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی میں ضم ہوچکی ہوجائے گی، آصف زرداری سابق وزیراعظم عمران خان کا خوف دلا کر ن لیگ سے زیادہ سے زیادہ زیادہ حکومتی اور آئینی عہدے حاصل کرنے کی جو مشق کررہے ہیں، اُن سب کا دارومدار الیکشن میں دھاندلی کی بنیاد پر ہے، ابھی اس الیکشن کو کالعدم کرنے کا ایک معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جبکہ آر اوز کے نتائج کو تحریک انصاف نے جس طرح بے نقاب کردیا ہے، دھاندلی کو عدالتیں جائز قرار نہیں دے سکیں گی، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف سمیت درجنوں سیاسی جماعتیں دھاندلی کے خلاف تحریک منظم کررہی ہیں، پاکستان کے سیاسی استحکام، معیشت اور جمہوریت کو دھاندلی کرنے والی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

    پیر پگاڑا
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنوبی لبنان میں شہریوی کے قتل کی قیمت اسرائیل کو چکانا ہوگی، نصراللہ
    Next Article نگراں حکومت نے ممتاز وکیل بیرسٹر سلمان راجہ کو گرفتار کرلیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162652
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.