پاکستان نے جمعرات کے روز نئی دہلی پر الزام لگایا کہ اس نے جب رواں ہفتے ایک سے زیادہ وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اپنے دیسی ساختہ بیلسٹک میزائل اگنی پانچ کا کامیاب تجربہ کیا، تو پیشگی اطلاع دینے سے متعلق معاہدے پر اس نے مکمل طور پر عمل نہیں کیا، واضح رہے کہ بھارت نے گیارہ فروری پیر کے روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی پانچ کا تجربہ کیا تھا، جو متعدد جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کامیاب تجربے سے وہ دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے، جو اس طرح کے میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 11 مارچ کو بھارت کے میزائل تجربے کا نوٹس لیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بیلسٹک میزائلوں کی فلائٹ ٹیسٹنگ کی پیشگی اطلاع دینے سے متعلق ایک معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کی رو سے دونوں ملک کسی بھی ایسے تجربے کے موقع پر تین دن پہلے ہی اس کی اطلاع دینے کے پابند ہیں۔
پاکستان کا الزام ہے کہ اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لئے بھارت نے معاہدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا اور پیشگی اطلاع دینے میں تاخیر کی، پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا بھارت کی طرف سے پیشگی اطلاع کا معاہدہ تو کیا گیا تاہم اس نے طے شدہ تین دن کی ٹائم لائن پر عمل نہیں کیا، جیسا کہ بیلسٹک میزائلوں کی فلائٹ ٹیسٹنگ کی پیشگی اطلاع سے متعلق اس معاہدے کے آرٹیکل دو میں درج ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ تجربے سے تین دن پہلے ہی اطلاع کرنی ہوتی ہے، جس میں تاخیر کی گئی اور ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ پیشگی اطلاع سے متعلق معاہدے میں جو درج ہے، اس پر مکمل طور پر عمل کیا جانا چاہیئے، واضح رہے رواں ہفتے کے اوائل میں بھارت نے جس دیسی ساختہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی پانچ کا کامیاب تجربہ کیا، وہ پورے چین اور نصف یورپ تک کو مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
1 تبصرہ
چلو پاکستان نے بھارت کے خلاف کچھ تو کیا