قطری وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن نے جنگ بندی کے مذاکرات کو پس پشت ڈال دیا ہے، انہوں نے منگل کو ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور حماس کے درمیان اپنا ثالثی کا کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اس نے چیلنجوں کے باوجود ثالثی نہیں روکی، انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اختتام کو پہنچ چکے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کی پوزیشن واضح نہیں ہے، قطری وزیراعظم کی طرف سےیہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نہ صرف جاری ہے بلکہ اسرائیل نے کارروائی کا دائرہ بڑھا دیا ہے، اسرائیلی فوج کےٹینک منگل کی صبح شہر کے مشرق میں گھس آئے اور الجیننہ، السلام اور برازیل کے محلوں میں داخل ہوگئے، واشنگٹن، دوحہ اور قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کا آخری دور ناکام ہوگیا تھا ان کوششوں کا مقصد ایک ایسی جنگ بندی تک پہنچنا تھا جس کے ذریعے غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلیوں کی رہائی اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کو ممکن بنانے کیساتھ ساتھ مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کی واپسی یقینی بنائی جائے تاہم دونوں فریقین نے ایک دوسرے کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا، حماس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنگ بندی کے حوالے سے ثالثوں کی تجویز پر اتفاق کیا ہے تاہم اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید