Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»سجیب واجد والدہ شیخ حسینہ پر رحم کریں ایک بیان نے سابق وزیراعظم سے مفرور وزیراعظم بنادیا
    کالم و بلاگز

    سجیب واجد والدہ شیخ حسینہ پر رحم کریں ایک بیان نے سابق وزیراعظم سے مفرور وزیراعظم بنادیا

    shoaib87اگست 10, 2024Updated:اگست 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے دعویٰ کیا کہ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش چھوڑنے سے قبل کسی استعفے پر دستخط نہیں کیے تھے، اُنھوں نے نہایت ڈھٹائی کیساتھ کہا کہ حسینہ واجد آئبدہ عام انتخابات میں حصّہ لینے کی تیاری کررہی ہیں اور انتخابی شیڈول کے اعلان کیساتھ ہی وہ بنگلہ دیش پہنچ جائیں گی، سجیب واجد نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے 90 دن میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ان کی والدہ ملک واپس آئیں گی، سجیب کا کہنا ہے کہ کہ میری والدہ نے سرکاری طور پر کسی استعفے پر دستخط نہیں کیے، انھیں مستعفی ہونے کا وقت ہی نہیں ملا تھا، دوسری طرف یورپی یونین نے شیخ حسینہ واجد کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں یورپ کے کسی بھی ملک میں سیاسی پناہ دینے کے معاملے پر غور شروع کردیا ہے، یورپی یونین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کو مظاہرین سے ظالمانہ انداز میں سلوک کرنے کی بناء پر یورپی ممالک انہیں پناہ دینے سے گریز کررہے ہیں جبکہ برطانیہ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر حسینہ کو ملک میں سیاسی پناہ دینے سے پہلے ہی منع کردیا ہے، ہندوستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک حسینہ واجد کو کوئی دوسرا ملک سیاسی پناہ نہیں دیتا اُس وقت تک وہ ہندوستان میں تو رہیں گی مگر کسی بھی قسم کی ظاہری سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، بنگلہ دیش کی مفرور وزیراعظم حسینہ واجد سے سربراہ مملکت کا پروٹوکال واپس لے لیا ہے اور اب وہ ہندوستانی فوج کی مہمان کی حیثیت سے وہاں موجود ہیں، سجیب واجد کی جانب سے شیخ حسینہ کے مستعفی نہ ہونے کے بیان سے انہیں مفرور وزیراعظم کے اسٹیٹس پر لاکھڑا کیا ہے،  حسینہ کے بیٹے سجیب واجد کا متذکرہ بیان بنگلہ دیش کو آئینی بحران کی طرف ڈھکیلنے کے بجائے اپنی والدہ کے اسٹیٹس کی تبدیلی کا اُصول بن گیا۔

    بنگلہ دیش کی مفرور وزیراعظم کے مشیر اور بیٹے سجیب واجد کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیساتھ ہی شیخ حسینہ واپس بنگلہ دیش پہنچ جائیں گی، مستقبل قریب میں ایسے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں کہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش آکر اپنی جماعت عوامی لیگ کیلئے انتخابی مہم چلا سکیں، انہیں تین سو سے زیادہ بنگالی عوام کو قتل کرنے کا جواب دینا ہے اور اس مقصد کیلئے بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ عدالتی کمیشن بنانے پر غور کررہی ہے تاکہ کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کے دوران طاقت کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی جائے، یاد رہے شیخ حسینہ 5 اگست کو ملک چھوڑ کر ہندوستان چلی گئیں تھیں اور فی الحال وہیں مقیم ہیں، بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتیں اور طلبہ تحریک کے سرکردہ افراد مطالبہ کرنے لگے ہیں کہ ہندوستانی حکومت مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ کو کسی بھی ملک فرار کرانے کی کوششیں کرنے کے بجائے بنگلہ دیش کے حوالے کرئے تاکہ اِن پر کھلی عدالت میں بنگالیوں کے قتل عام کا مقدمہ چلایا جائے، سجیب واجد نے حسینہ کے استعفے سے متعلق بیان دینے کے بعد ایک اور میڈیا گروپ کو دیئے گئے بیان کہا شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں لیکن پھر مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ کی طرف مارچ شروع کر دیا، تب زیادہ وقت نہیں تھا، میری ماں کے پاس اپنا بیگ پیک کرنے کا بھی وقت بھی نہیں تھا، آئین کے مطابق وہ اب بھی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہیں، یہی کچھ ماضی میں ایران کا مفرور شہنشاہ بھی کہتا تھا، جس طرح پہلوی خاندان کا اقتدار ختم ہوا اسی طرح شیخ حسینہ اور اِن کے خاندان کا اقتدار ختم ہوچکا ہے، شیخ حسینہ اپنی خود ساختہ جلاوطنی کے دوران اپنی غلطیوں پر غور کریں اپنی سفاکیت پر بنگالیوں سے معافی مانگیں، اُنھوں نے جس طرح اپنے باپ کے قتل کا بنگالیوں سے بدلا لیا بنگالی عوام اس کے ہرگز حقدار نہیں تھے، بنگالیوں نے شیخ حسینہ کو اس لئے وزیراعظم بنایا تھا کہ وہ خالدہ ضیاء کی کرپشن کے آگے بند باندھیں۔

    شیخ حسینہ واجد نے تو خالدہ ضیاء لیفٹیننٹ جنرل حسین محمد ارشاد کی کرپشن کو پیچھے چھوڑ دیا، شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت میں اُن کے بیٹے سجیب واجد کی کرپشن کے چرچے عام تھے، نارتھ ایسٹ نیوز کے ذریعے حاصل کردہ ای ڈی دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد 2014 میں 1500 کروڑ ٹکہ کی منی لانڈنگ میں ملوث پائے گئے تھے مگر تحقیقات کو آگے بڑھنے نہیں دیا گیا اور نہ ہی اِن پر مقدمات بنائے گئے، دستاویزات میں بنگلہ دیش کے بڑے سیاستدانوں کے رشتہ داروں اور ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کیا گیا ہے، جنہیں ایک طاقتور اور بااثر تاجر محمد سیف عالم کے ذریعے مالی فوائد دلوائے گئے، سجیب واجد اپنی والدہ پر رحم کریں اُن کا آخری وقت  خراب نہیں کریں، اسمبلیوں کی تحلیل اور اپنی والدہ کے استعفے کا معاملہ ضرور عدالت میں لے جائیں مگر وہاں صرف یہی معاملات زیر غور نہیں آئینگے پھر تو شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور اقتدار کا حساب کتاب لیا جائیگا، شیخ حسینہ کو مغربی ملکوں میں سیاسی پناہ ملنا انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ اِن پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں، بنگلہ دیش میں حکومت ختم ہونے سے قبل تک شیخ حسینہ نے پولیس اور فوج کو ہدایات دی تھیں کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کریں، ملک میں شیخ حسینہ کی حکومت کے آخری دنوں میں پیش آنے والے واقعات پر متعدد مغربی ممالک بھی حیران اور پریشان تھے اور انتباہات جاری کررہے تھے، اگر عالمی ادارہ برائے انصاف بنگلہ دیش میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات کرنا شروع کرتا ہے تو صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی اور اس کے بعد شاید شیخ حسینہ برطانیہ میں بھی محفوظ نہ ہوں۔

    شیخ حسینہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleراولپنڈی موسلادھار بارشوں بعد نالہ لئی میں سیلابی صورتحال گھروں میں پانی داخل انتظامیہ غائب
    Next Article پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں بجلی کا زائد بل آنے پر 3 بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں خودکشی کرلی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175662
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.