سندھ اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران باہر سیاسی ک
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسمبلی کے قریب جمع ہونے والے جی ڈی اے کے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری سے قبل پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا، جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کارکنوں پر پولیس نے تشدد کیا اور بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا، عوام پولیس کی جانب سے لگائی گئی تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہو گئے، ریڈ زون میں احتجاج کرنے والے مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں، جن میں سے کچھ کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، احتجاج کے شرکا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روکا، تصادم کے دوران مرد و خواتین مظاہرین کو گرفتار کرکے موبائل میں ڈالنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا سہارا لیا جب کہ مظاہرین سندھ اسمبلی کی جانب بڑھتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کے نعرے لگاتے رہے۔
4 تبصرے
موجودہ پیپلزپارٹی زرداری لیگ ہے جسکا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے زرداری کو مقصد پاکستان کو کرپشن کے ذریعے تباہ کرنا ہے آج سندھ کی جو صورتحال ہے اُسکی وجہ زرداری اور اسکا ۔۔۔بلاول ہے
جناب پیپلزپارٹی خود بے نظیر بھٹو نے ختم کردی تھی اب کس بات کا رونا ہے، پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں سب تماشہ ہوتا رہا ہے
sab baqwas hai pakistan ko fuj chalati hai mulk ko awam ki koi hemiyat nahi hai
پیپلزپارٹی اس مرتبہ دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آئی ہے لیکن یہ آخری مرتبہ پیپلزپارٹی برسراقتدار آئے