خادم حرم امام رضاؑ اور صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر عالمی رہنماؤں نے ایرانی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، صدر رئیسی کا اتوار کے روز مشرقی آذربائیجان صوبے کے دزمار جنگل میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ یان سمیت دیگر حکام بھی بحق ہوئے ہیں، خراب موسمی حالات کی وجہ سے ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد امدادی کارکنوں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا اور جس کے بعد مسافروں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ایرانی صدر کے المناک انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی تعزیت ان کے خاندان اور ایرانی عوام کے ساتھ ہے، انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا کہ وہ صدر رئیسی اور ان کے اپنے ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ سے ہماری تعزیت ہے، ہم اس سانحے کے وقت ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان نے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام میں یکجہتی کے طور پر کیا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک تاریخی دورے پر صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ کی میزبانی کرنے کی خوشی ہوئی تھی، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے، انہوں نے ایکس پر لکھا میں حکومت اور پاکستان کے عوام کے ساتھ مل کر اس خوفناک نقصان پر ایرانی قوم سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جاں بحق ہونے والوں کی اروح رحمت خدا کے سائے میں سکون وآرام سے ہونگی ۔ عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پائے گی، دریں اثنا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ وہ صدر سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت سے حیران ہیں، انہوں نے ایرانی چیف ایگزیکٹو کو ایک مثالی شخص اور شاندار عالمی رہنما کے ساتھ ساتھ وینزویلا کے لوگوں کی خودمختاری کا محافظ اور ایک غیر مشروط دوست کے طور پر بیان کیا۔