Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»صدر اور اسپیکر کا عہدہ لیکر پیپلزپارٹی حکومت کا حصّہ ہوگی
    میزان نیوز

    صدر اور اسپیکر کا عہدہ لیکر پیپلزپارٹی حکومت کا حصّہ ہوگی

    پیر پگاڑا سندھ کو بند کرنے جارہے ہیں آج بلوچستان میں کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، یہ سب اشارے پاکستان کیلئے مشکلات کا سبب ہونگی مگر اقتدار کے حریص کچھ بھی سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہیں
    shoaib87فروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلاول بھٹو منافق اور جھوٹے ہیں وہ اپنی ماں کے قاتلوں سے ہاتھ ملا چکے ہیں جس ماں کی وجہ سے بلاول کو اور اِن کے والد مسٹر ٹن پرسنٹ کو عزت ملی، بلاول کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وزارت اعظمیٰ کی اُمیدوار نہیں رہی پیپلزپارٹی تو صرف ن لیگ کے وزارت اعظمیٰ کے اُمیدوار کو ووٹ دے گی، لوگوں کو بے وقوف سمجھا ہوا ہے، آپ جن کے کاندھوں پر چڑ کر آرہے ہیں، اُنھوں نے پانچ سال حکومت چلانے کا فارمولا بھی دیا ہے، بلاول بھٹو آپ اُس حکومت کا حصّہ بننے جارہے ہیں، جس کے سربراہ نوازشریف نے آپ کی والدہ کیلئے غلیظ جملے کہے تھے، زیادہ دور نہیں جاتے الیکشن 2024ء کی انتخابی مہم کے دوران کمر توڑ مہنگائی کا ذمہ دار آپ خود مسلم لیگ(ن) کو گردانتے تھے اور اس حکومت سے دامن چھڑا رہے تھے حالانکہ آپ پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خارجہ بن کر یورپ بھر کی سیر کرتے رہے تھے اور بار بار امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقاتیں کررہے تھے کیونکہ ابّو جی کا کہنا تھا کہ امریکہ آپ کو وزرات اعظمیٰ کے منصب تک پہنچائے گا، آپ تو عوام سے کٹے ہوئے تھے، سندھ میں 15 سال حکومت کرکے جو لوٹ مار کی ہے اُس کے نتیجے میں سندھی عوام سو سال پیچھے چلے گئے ہیں، دیہی سندھ میں تعلیم صحت اور پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے لوگ خودکشی کررہے ہیں انہیں بھوک اور افلاس کا سامنا ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے ارکان کو فیضیاب کرنے میں مصروف ہے بلاول جی آپ کو بھوک اور افلاس کا علم نہیں ہوگا جس کا سامنا دیہی سندھ کے عوام کررہے ہیں، آپ تو مسلسل امریکہ کی یاترا کرتے رہے، منگائی کے طوفان کا تو عوام سامنا کررہے ہیں، بے شمار دولت کے سامنے تو مہنگائی ہاتھ باندھے کھڑی رہتی ہے، جب الیکشن مہم چلائی تو پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی کچھائی شروع کردی تاکہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکے مگر آپ نے دیکھ پیپلزپارٹی کے کارکن اور ووٹرز نے آپ کے گڑھ میں گو بلاول گو کے نعرے لگائے، ایسا کیوں ہوا ذرا شوچیئے گا۔

    شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا—فائل:فوٹو

    بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر اپنے ووٹرز کو بے وقوف بنارہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار کو وزارت اعظمیٰ کے منصب  پر بیٹھائیں گے مگر حکومت میں شامل نہیں ہونگے، جناب بلاول بھٹو اندر کی بات بتائیں نا ۔۔۔ صدر مملکت اور اسپیکر کا عہدہ لینے کے باوجود کس طرح جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کے گناہوں میں آپ شامل نہیں ہونگے، آپ ایسی حکومت بنانے کا حصّہ ہیں جسے روام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرایا ہے، آپ نے عمران خان کی حکومت گرائی اور اسپیکر کا عہدہ حاصل کیا اور خود وزیر خارجہ بن گئے اور سابق حکومت کے گناہوں کا پوٹلہ صرف مسلم لیگ(ن) کے سر پر رکھا، اب یہ منافقانہ سیاست نہیں چلے گی عوام اچھی طرح خیر اور شر میں فرق جانتے ہیں، واقفِ حال تو یہ بھی بتاتے ہیں کہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان حکومت میں شراکت داری کا جو معاہدہ ہوا ہے اُس کے مطابق ڈھائی سال مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم حکومت کرئے گا اور ڈھائی سال پیپلزپارٹی کا وزیراعظم حکومت چلائے گا اور یہی شرکتداری کا فارمولا پنجاب میں بھی اپنایا جائے گا، بلاول جی آپ کے ابّو آصف زرداری نے تو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد ملنے والے وطن عزیر کو بازیچہ اطفال بنادیا ہے۔

    فوٹو: فیس بک

    وطن عزیز پاکستان اس وقت چند طاقتور گروہوں کے ہاتھوں برباد ہورہا ہے اس سال اکتوبر تک پاکستان کو قرضوں اور اس کے سود کی ادائیگی کیلئے بلین آف ڈالرز درکار ہیں، اقتدار کی حریص سیاسی جماعتیں اس طرف توجہ مبذول ہی نہیں کررہی ہیں اور نہ ہی اِن کے پاس کوئی معاشی پلان ہے، ڈالر کہاں سے آئیں گے تجارت اور صنعت کو آپ کی پچھلی حکومت برباد کرچکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کا آسیب اس قدر قوی ہوچکا ہے جس نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے،  اب صرف ایم کیوایم ہی ٹھپہ پارٹی نہیں ہے، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بھی ٹھپہ لگاکر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں میں شامل ہیں بلکہ پیپلزپارٹی تو ٹھپہ لگانے میں ایم کیوایم سے دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے، پیر پگاڑا سندھ کو بند کرنے جارہے ہیں آج بلوچستان میں کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، یہ سب اشارے پاکستان کیلئے مشکلات کا سبب ہونگی مگر اقتدار کے حریص کچھ بھی سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجی ڈی اے جماعت اسلامی کا دھاندلی خلاف احتجاج کا اعلان
    Next Article الیکشن کمیشن نے عون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1221079
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.